ہر روز خُدا کی قربت میںنمونہ
ہر بات کے لئے دُعا کریں اور کسی سے نہ ڈریں
اَےخُداوندپرآسرکھنےوالو! سبمضبوطہواورتمہارادِلقویرہے!زبور 31 : 24
کچھ عرصہ پہلے میں نے یہ محسوس کیا کہ خُدا مجھ سے یہ کہہ رہا ہے "ہر بات کے لئے دُعا کر اور کسی چیز کا خوف نہ کر۔" اگلے کئی ہفتوں تک اُس نے دُعا بمقابلہ خوف کے تعلق سے بہت سی باتیں مجھ پر ظاہر کیں۔ ان میں سے بہت سی باتوں کا تعلق چھوٹے معاملات سے تھا جن کے ذریعے خوف میری زندگی میں چپکے سے داخل ہوسکتا تھا اور مسائل کھڑے کرسکتا تھا۔ اس نے مجھ پر ظاہر کیا کہ ہر معاملے کا حل صرف دُعا ہے چاہے وہ کتنا بڑا اور اہم ہو، چھوٹا یا غیر اہم ہو۔
بعض اوقات جب ہم اپنے حالات پرغور کرتے ہیں تو ڈرجاتے ہیں۔ جتنا زیادہ ہم مسائل پر غورکریں گے، اتنا ہی زیادہ ہم خوف زدہ ہوں گے۔ اِس کے بجائے چاہیے کہ ہم خُدا پر اپنی نظریں لگانے کا فیصلہ کریں۔ اِس زندگی کے ہر قسم کے حالات میں وہ ہمیں سنبھالنے کی قدرت رکھتا ہے۔
خُدا نے ہمیں مشکلات میں زور بخشنے اور مضبوط کرنے اور اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے سنبھالنے کا وعدہ کیا ہے (یسعیاہ 41 : 10)۔ اوروہ ہمیں حکم دیتا ہے کہ ہم خوف نہ کریں۔ لیکن یاد رکھیں کہ وہ ہمیں یہ حکم نہیں دے رہا کہ ہم خوف کو محسوس نہ کریں بلکہ اس کے برعکس یہ کہ ہم خوف کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔
خُداوند آج ہم سے یہ کہہ رہا ہے کہ "خوف نہ کرو میں تمہاری مدد کروں گا۔" لیکن ہم کبھی بھی خُدا کی مدد کو حاصل نہیں کرسکتے جب تک ہم سب کچھ اُس کے سامنے نہ رکھ دیں، اور اِیمان سے قدم آگے بڑھانے کےلئے تیار نہ ہوجائیں۔
جب آپ کو ڈر لگے تو پیچھے نہ ہٹیں۔ خُداوند پر بھروسہ کریں اور آگے بڑھتے رہیں۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
ان چودہ دنوں کے گیان دھیان کے مطالعہ میں جوائیس پڑھنے والوں کی مدد کریں گی کہ وہ کیسے پراعتماد، پرلطف زندگی خدا کے ساتھ قریبی تعلق میں بڑھتے ہوئے حاصل کر سکیں۔
More
ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu/