YouVersion Logo
تلاش

ہر روز خُدا کی قربت میںنمونہ

ہر روز خُدا کی قربت میں

5 دن 14 میں سے

خُداوند یسوع آپ کی چٹان ہے

کیونکہخُداکےجتنےوعدےہیںوہسباُسمیں (مسیحمیں) ہاں (جواب) کےساتھہیں۔اِسیلئےاُسکےذریعہ (اُسکیہستیاوراُسکےوسیلہسے) سےآمین (ایساہیہو) بھیہوئیتاکہہمارےوسیلہسےخُداکاجلالظاہرہو۔2 کرنتھیوں 1 : 20

بائبل مقّدس میں بہت سے حوالہ جات میں خُداوند یسوع مسیح کو چٹان کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے مثال کے طور پر 1 کرنتھیوں 10 : 4 میں۔ کلسیوں 2 : 7 میں بھی پولس ہمیں یہ بتاتا ہے کہ ہمیں خُداوند یسوع مسیح میں پیوستہ ہونا اورجڑ پکڑنا ہے۔

اگر ہماری جڑیں خُداوند یسوع مسیح کے گرد لپٹی ہوں گی تو ہماری حالت اچھّی ہوگی۔ لیکن اگر ہماری جڑیں کسی اور چیز یا کسی اور شخص کے گرد لپٹی ہوں گی تو ہم مشکل میں پڑجائیں گے۔

کوئی بھی چیز یا ہستی خُداوند یسوع مسیح کی مانند مضبوط اور قابلِ اعتبار نہیں ہوسکتی۔ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم لوگوں کو مسیح کے پاس لے کر آئیں۔ انسان ناکامی کے لئے بنا ہے۔ لیکن خُداوند یسوع مسیح نہیں۔ اُس پر پوری اورغیر متزلزل اُمید رکھیں۔ انسان پر نہیں، حالات پر نہیں، کسی چیز اور کسی بھی شخص پر نہیں۔

اگر آپ اپنی نجات کی چٹان پر اپنی اُمید اور بھروسہ نہیں لگائیں گے، تو آپ کو نااُمیدی کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا نتیجہ حوصلہ شکنی کی صورت میں نکلے گا۔ خُدا کی مُحبّت پر ہمارا اِیمان بہت بڑا ہونا چاہیے تاکہ ہمارے راستہ میں کچھ بھی ہو جائے تو اُس کے باوجود ہمیں اپنے دِل کی اتھاہ گہرائیوں میں پتہ ہو کہ وہ ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں کبھی بھی نااُمید نہیں ہونے دے گا۔

مسیح سے جُدا ہو کر ہم کسی کام کے قابل نہیں ہیں۔ خُدا کے بغیر ہم بے یارومدد گارہیں؛ جب کہ اگر ہم اُس کے ساتھ ہیں تو ہمارے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ہر روز خُدا کی قربت میں

ان چودہ دنوں کے گیان دھیان کے مطالعہ میں جوائیس پڑھنے والوں کی مدد کریں گی کہ وہ کیسے پراعتماد، پرلطف زندگی خدا کے ساتھ قریبی تعلق میں بڑھتے ہوئے حاصل کر سکیں۔

More

ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu/