YouVersion Logo
تلاش

ہر روز خُدا کی قربت میںنمونہ

ہر روز خُدا کی قربت میں

13 دن 14 میں سے

آپ کے منہ سے اَدا ہونے والے الفاظ

موتاورزندگیزبانکےقابومیںہیںاورجواُسےدوسترکھتےہیںاُسکاپھل (زندگییاموت) کھاتےہیں۔امثال 18 : 21

پطرس رسول بڑی صفائی سے بتاتے ہیں کہ زندگی سے لطف اندوز ہونے اور اچھّے دن دیکھنے کی آرزو کرنا، اور مثبت سوچ اور گفتگو ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ اگر ہم اپنی گفتگو تبدیل کرلیں، ہماری زندگی بدل جائے گی!

ہماری گفتگو ہماری سوچ، احساسات اور چاہتوں کا مظہر ہے۔ ہمارے ذہن خیالات سے پُر رہتے ہیں اور ضروری نہیں کہ ہر خیال خُدا کی طرف سے ہو۔ ہماری مرضی ہم پرہماری چاہتوں کو ظاہر کرتی ہے اور ضروری نہیں کہ وہ خُدا سے مطابقت رکھتی ہوں۔ جب ہماری رُوح پاک ہوجاتی ہے، تو پھر خُدا کی مانند سوچنے، خواہش کرنے اور محسوس کرنے کی مشق ہوتی ہے اورپھر ہم موت کی بجائے زندگی کی باتیں کرنا شروع کرتے ہیں۔

آپ کی گفتگو آپ کی سوچ کی آئینہ دار ہے اور اِس میں نہ صرف آپ کی زندگی کے لئے بلکہ بہت سے لوگوں کی زندگی کے لئے برکت اور لعنت کی قدرت ہے۔ 1 کرنتھیوں 2 : 16 میں خُدا کا کلام ہمیں سیکھاتا ہے کہ ہم میں مسیح کی عقل ہے اور ہم اُس کے دِل کے خیالات، احساسات اور مقاصد جانتے ہیں۔ ہم ہر وقت ان کو ظاہر نہیں کرتے لیکن ہم ہر روز بڑھ رہے اور مسیح کی صورت پر ڈھل رہے ہیں۔ وہ جس نے ہم میں نیک کام شروع کیا ہے وہی اُسے مکمل اور پورا بھی کرے گا (فلپیوں 1 : 6)۔ جس قدر ہم خُدا کی قربت میں رہتے ہیں اتنا ہی جلد ہم اپنی سوچ، گفتگو، جذبات اور برے رویے پر فتح حاصل کرتے ہیں۔

تبدیلی کا سفر اگرچہ لمبا ہوسکتا ہے لیکن میں جانتی ہوں کہ آپ بدل سکتے ہیں کیونکہ میں بدل گئی۔ اس کے لئے وقت اور پاک روح کی "ڈھیروں مدد" درکار تھی لیکن اس کا نتیجہ بہت اچھّا نکلا۔

دِن 12دِن 14

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ہر روز خُدا کی قربت میں

ان چودہ دنوں کے گیان دھیان کے مطالعہ میں جوائیس پڑھنے والوں کی مدد کریں گی کہ وہ کیسے پراعتماد، پرلطف زندگی خدا کے ساتھ قریبی تعلق میں بڑھتے ہوئے حاصل کر سکیں۔

More

ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu/