YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

ہر روز خُدا کی قربت میںنمونہ

ہر روز خُدا کی قربت میں

12 دن 14 میں سے

بہترین کے لئے یقین

...کیونکہجودِلمیںبھرا(لبریز،جواُسمیںکثرتسےموجودہے) ہےوہیمُنہپرآتاہے۔متّی 12 : 34

وہ شخص جو خُدا کے نزدیک ہے وہ دوسروں کے بارے میں اور اپنے بارے میں اور اپنے حالات کے بارے میں مثبت، حوصلہ افزاء اور تعمیری خیالات رکھتا ہے۔

آپ دوسروں کو زبان سے صرف اُس وقت صلاح دے سکتے ہیں جب آپ اس شخص کے بارے میں اپنے دِل میں نرم خیالات رکھتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ جو کچھ آپ کے دِل میں ہے وہی آپ کے منہ سے نکلے گا (متّی 12 : 34)۔ خیالات اور الفاظ تخلیقی اور تباہ کن قوت کے حامل یا ہتھیارہوتے ہیں (امثال 18 : 21)۔ اس لئے چاہیے کہ کچھ "مُحبّت بھرے خیالات" کو دانستہ طور پر اپنایا جائے۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ دوسرے لوگوں کے لئے مُحبّت کے خیالات اپنائیں۔ حوصلہ افزائی کی باتیں کریں۔ دوسروں کا ساتھ دیں اور ان کورُوحانی زندگی میں آگے بڑھنے کی نصیحت کریں۔ ایسی زبان بولیں جن سے دوسروں کو بہتر محسوس ہو اور جن سے ان کو حوصلہ اور زور ملے۔

ہر انسان پہلے ہی سے بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔ ہمیں ان کو پھاڑنے سے ان کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا۔ ہم ایک دوسرے کومُحبّت سے تعمیر کریں (1 تھسلنیکیوں 5 : 11)۔مُحبّت سب کی بہتری چاہتی ہے (1 کرنتھیوں 13 : 7)۔

جب ہمارے خیالات، اعمال، اور رویے کلام کے مطابق ہوتے ہیں تو اُس وقت ہم خُدا کے کلام کی فرمانبرداری میں چل رہے ہوتے ہیں۔

دِن 11دِن 13

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ہر روز خُدا کی قربت میں

ان چودہ دنوں کے گیان دھیان کے مطالعہ میں جوائیس پڑھنے والوں کی مدد کریں گی کہ وہ کیسے پراعتماد، پرلطف زندگی خدا کے ساتھ قریبی تعلق میں بڑھتے ہوئے حاصل کر سکیں۔

ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔