تعریف کی حیریت انگیز طاقت: زبور کے حوالہ سے 5 دن کا عقیدت بھرا پیغامنمونہ
خدا کی تعریف کرنے سے خوشی حاصل ہوتی ہے
ہمارے معاشرے میں یہ بہت آسان ہے کہ آپ ان باتوں کے لئے نوحہ اور ماتم کریں جو آپ کے پاس نہیں ہیں۔ ہم اپنے حالات کا اپنے دوستوں کے ساتھ موازنہ کرتے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ ان کی زندگی ہماری زندگی سے کہیں بہتر ہے۔ ہماری ناخوشی پھر بڑبڑانے اور شکایت کرنے میں گزر جاتی ہے۔ داؤد نے لکھا کہ خداوند میرا چوپان ہے مجھے کمی نہ ہوگی۔ (زبور 23 : 1)۔ ایک دوسرے زبور میں وہ لکھتا ہے کہ خداوند ہی میری میراث اور میرے پیالے کا حصہ ہے۔ (زبور 16 :5)۔
کیسے داؤد اس مقام پر پہنچا جس میں اسے گہری خوشی حاصل ہے؟ میرا ایمان ہے کہ یہ اس کی باربار چلتی رہنے والی خدا کی تعریف ہے۔ جب ہم موازنہ اور شکایت کرتے ہیں، ہم اپنی خوشی کو جڑ سے اکھاڑ دیتے ہیں۔ اگرچہ اختلاف بھی ٹھیک ہے۔ جس قدر ہم خدا کی تعریف اور عبادت کرتے ہیں، اس قدر ہم اس کے پیار سے بھر جاتے ہیں۔ جس قدر ہم اس کا شکرادا کرتے ہیں اس قدر ہم شکرگزار بنتے جاتے ہیں۔ جس قدر ہم اپنے پیار کا اظہار خدا سے کرتے ہیں اس قدر اس کے پیار میں بڑھتے جاتے ہیں۔ باری باری ہمیں احساس ہوتا جاتا ہے کہ وہ خدا جس میں سب کچھ موجود ہے وہ ہمارے لئے کافی ہے۔ حقیقت میں وہ ہمارے ضرورت سے زیادہ ہے! پھر ہم داؤد کے الفاظ دہراتے ہوئے حقیقت میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ، "مجھے کمی نہ ہوگی!"
آپ کیوں نہیں اگلے 5 دن کے لئے ہر روز 15 منٹ کے لئے خدا کی تعرف کرتے۔ آپ اس کے کردار کی فہرست بنائیں جس سے آپ اس کے شکرگزار ہو سکتے ہیں یا آپ موسیقی کے ساتھ اس کی عبادت اور تعریف کر سکتے ہیں۔ آپ کس طرح کرتے ہیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔ کوشش کریں کہ دیکھ سکیں کہ تعریف سے آپ کی روح پر کیا اثر پڑتا ہے۔
سلاہ – رکیں اور روشنی ڈالیں: کیا آپ ایسے شخص ہیں جو موازنہ اور شکایت کرتا ہے؟ آپ کو یہ کیسا لگتا ہے کہ کہ آپ یسوع میں اطمینان حاصل کریں، تا کہ آپ پورے یقین کے ساتھ کہہ سکیں کہ "مجھ کمی نہ ہوگی ؟"
تعریف کی دعا: پاک خدا، میں تیری تعریف کرتا ہوں کہ تجھ میں سب کچھ موجود ہے، تو سب چیروں کو بحال کرنے والا خدا ہے۔ اس لئے مجھے کسی چیز کی کمی نہیں اور تو نے مجھے سے وعدہ کیا ہے کہ کہ تو مجھے وہ سب چیزیں عطا کرے گا جن کی مجھے ضرورت ہے۔ میں تیری عبادت کرتا ہوں کیونکہ تو میرا بخرہ اور تو ہی مجھے میری ضروریات عطا کرتا ہے۔ تجھ میں مجھے اطمینان بھری خوشی ملتی ہے جو سمجھ سے باہر ہے کیونکہ مجھے معلوم ہو گیا ہے کہ تو کثرت سے عطا کرنے والا اور پیار کرنے والا خدا ہے۔ جو بھی میری ضرورت ہے وہ تجھ میں مجھے مل جاتی ہے۔ میں شکرگزار ہوں کہ تجھ میں تو میں آرام حاصل کرتا اور محفوظ محسوس کرتا ہوں کیونکہ سب کچھ تیرے اختیار میں ہے۔ میں تیری تعریف کرتا اور عبات کرتا ہوں کیونکہ تو پاک ہے اور تیرے پاس سب کچھ موجود ہے۔
زبور 16 : 5 " خداوند ہی میری میراث اور میرے پیالے کاحصہ ہے۔ تو میرے بخرے کا محافظ ہے۔"
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
بے چینی، ڈر، اکیلاپن اور زہنی دباؤ میں کچھ سالوں سے تباہ کن حد تک اضافہ ہوا ہے۔ زبور نویس ان جزبات سے ناواقف نہیں تھے۔ مگر انہوں نے تعریف کی حیریت انگیز طاقت کو ظاہر کرنا سیکھا۔ آرام کے راز کو ان زبوروں کے حوالہ سے عقیدت بھر پیغامات کے ذریعہ جانیں۔
More