YouVersion Logo
تلاش

تعریف کی حیریت انگیز طاقت: زبور کے حوالہ سے 5 دن کا عقیدت بھرا پیغامنمونہ

The Extraordinary Power of Praise: A 5 Day Devotional From the Psalms

1 دن 5 میں سے

خدا کی تعریف ڈر کو خاموش کر دیتی ہے

2020 بہت سارے لوگوں کے لئے تاریک سال تھا۔ COVID-19 نے دنیا کو حیران کر دیا۔ بہت سے لوگوں نے اپنے پیارے، نوکری اور گھر کھویا۔ جب رنگ و نسل کی ناانصافی، فساد، سیاسی ہنگامے اور بے ترتیب گولیاں برسیں, تو زندگی تاریک لگتی تھی۔ ڈر اور بے چینی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

زبور نویس داؤد بھی تاریک حالات سے گزرا۔ اس کی دشمن عالمی وباء نہیں تھی بلکہ ایک بادشاہ تھا جو حکومت کر رہا تھا، وہ داؤد سے حسد رکھتا تھا اور بہت دفعہ داؤد کو قتل کرنے کی کوشش کر چکا تھا۔ جب بھی داؤد کو ڈر لگا تو اس نے اپنا دل خدا کے سامنے کھول دیا اور اپنا دھیان خدا کی تعریف پر لگایا۔ ہمیں پتہ چلتا ہے کہ داؤد کی مکمل زندگی کا طرز یہ ہی تھا۔

جب زندگی تاریک محسوس ہوتی ہے،آپ کی اور میری زندگی میں، خوف ایک فطری ردعمل ہوتا ہے۔ اپنے ڈر کو چھپانے کی بجائے، خدا ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم اپنا دل اس کے سامنے خالی کر دیں اور پھر اس کی عبادت پر دھیان دیں۔ جب ہم خدا کی تعریف اس کے قادر مطلق کردار کی وجہ سے کرتے ہیں تو روح القدس ہمارے ڈر کو خاموش کر دیتا ہے اور ہمارے ذہنوں کو روشن کرتا ہے تاکہ ہم خدا کی موجودگی کو مکمل طور پر سمجھ سکیں۔ جب ہم خدا کی تعریف کرتے ہیں تو تازہ ایمان ملتا ہے جو شک ختم کرتا اور حوصلہ عطا کرتا ہے ڈر کو ختم کرتا ہے اور حیران کن سکون بے چینی کی جگہ لیتا ہے۔ سچائی یہ ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ خدا کی تعریف کریں اور تبدیلی نہ آئے۔

سلاہ – رکیں اور روشنی ڈالیں: ہم زبور کی کتاب میں لفظ سلاہ دیکھتے ہیں جس کا مطلب ہے رکیں اور روشنی ڈالیں۔ کچھ وقت نکالیں اور روشنی ڈالیں اور دھیان دیں۔ جب زندگی تاریکی محسوس کرتی ہے تو اس کا سامنا کرنے کا آپ کا فطری عمل کیا ہے؟

تعریف کی دعا: خداوند یسوع، میں تیری تعریف کرتا ہوں کہ تو میرا نور اور نجات ہے۔ میں تیری تعریف کرتا ہوں کہ جب میں ڈر جاتا ہوں، تو مجھے دعوت دیتا ہے کہ میں اپنا ڈر تیرے قدموں میں لا سکوں۔ میں شکرگزار ہوں کہ حالات کی تاریکی تیری جلالی حضوری کی روشنی پر چھا نہیں سکتی۔ میں تیری تعریف کرتا ہوں کہ تو وہ روشنی ہے جو تاریکی میں چمکتی ہے۔ میں تیری تعریف کرتا ہوں تو میرا مضبوط قلعہ اور میری محفوظ جگہ ہے جس میں ہر بار میں بھاگ جاتا ہوں۔ اب بھی اس ڈر کے وقت تیری موجودگی میرے اردگرد ہے۔ خداوند خدا، صرف تو ہی میری تعریف کے لائق ہے۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

The Extraordinary Power of Praise: A 5 Day Devotional From the Psalms

بے چینی، ڈر، اکیلاپن اور زہنی دباؤ میں کچھ سالوں سے تباہ کن حد تک اضافہ ہوا ہے۔ زبور نویس ان جزبات سے ناواقف نہیں تھے۔ مگر انہوں نے تعریف کی حیریت انگیز طاقت کو ظاہر کرنا سیکھا۔ آرام کے راز کو ان زبوروں کے حوالہ سے عقیدت بھر پیغامات کے ذریعہ جانیں۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لیے Moody Publishers کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: https://www.moodypublishers.com/the-extraordinary-power-of-praise/