YouVersion Logo
تلاش

تعریف کی حیریت انگیز طاقت: زبور کے حوالہ سے 5 دن کا عقیدت بھرا پیغامنمونہ

The Extraordinary Power of Praise: A 5 Day Devotional From the Psalms

2 دن 5 میں سے

خدا کی تعریف ہمیں تقویت عطا کرتی ہے جب ہم انتظار کر رہے ہوتے ہیں

زبور نویس داؤد کو خدا کا کافی انتظار کرنا پڑا، جب اس کے بادشاہ بننے کا وعدہ پورا ہوا۔ اکثر ان انتظار کے سالوں میں، داؤد کو اپنی جان بچانے کے لئے چھپنا پڑا جب ساؤل بادشاہ اسے قتل کرنے کے لئے اس کا پیچھا کر رہا تھا۔ خدا پر ایمان سے دور جانے کی بجائے داؤد انتظار کے دوران اس میں گہرے طور پر بڑھتا گیا۔ ایک دفعہ انتظار کے دوران داؤد تعریف کے یہ الفاظ استعمال کرتا ہے، " اے خداوند! تو صبح کو میری آواز سنے گا۔میں سویرے ہی تجھ سے دعا کر کے انتظار کروں گا" (زبور 5 : 3)۔ یہ لفظ "انتظار کروں گا" ہمیں اس کی مکمل امید کے بارے میں بتاتا ہے۔ بالکل بھی ایسی بات نہیں تھی کہ داؤد کو شک تھا۔ اس سے پہلے، وہ زبور 5 میں بتاتا ہے، اے خداوند میری باتوں پر کان لگا! میری آہوں پر توجہ کر! (زبور 5 : 1)۔ پھر بھی جب وہ اپنا دل خدا کے آگے کھول دیتا ہے، وہ اپنا دھیان خدا کی تعریف پر لگتا ہے کیونکہ اسے یقین ہے کہ خدا جواب دے گا۔ وہ تعریف کرتا ہے، روح القدس اس کے دل کو مکمل امید سے تقویت عطا کرتا ہے۔ یہ ہے حیران کن طاقتور تعریف۔

جب آپ انتظار میں ہیں کہ خدا آپ کو جواب دے تو آپ اس طرز کی پیروی کر سکتے ہیں۔ اپنا دل حقیقی طور پر خدا کے سامنے ایمان داری سے خالی کر دیں، مگر پھر اپنا دھیان خدا کی تعریف میں لگائیں۔ اس کا وعدہ ہے کہ وہ جواب دے گا۔ پاک خدا ہمیشہ اپنے وعدے پورے کرتا ہے۔ جب آپ خدا کی تعریف اس کی خاموشی کے باوجود جاری رکھتے ہیں، تو روح القدس آپ کے دل کو کامل امید سے تقویت دیتا ہے۔

سلاہ – رکیں اور روشنی ڈالیں: آپ کی زندگی کس طرف جا رہی ہے کیا آپ کسی بہتری کے انتظار میں ہیں؟ کیسے خدا کی تعریف اس کے کردار اور طاقت کے لئے کرنا آپ کے انتظار کی امید ہے؟

تعریف کی دعا: خداوند خدا، میں تیری تعریف کرتا ہوں کیونکہ تو بھلا اور پاک ہے۔ تو خدا ہے جو ہمیشہ اپنے کلام پر قائم رہتا ہے۔ میں شگرگزار ہوں کہ تو نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ مانگو تو پاؤ گے۔ متی 7 : 7۔ میں تیری تعریف کرتا ہوں کہ تو ہمیشہ میری آواز سنتا ہے اور میں تجھ پر اعتقاد رکھتا ہوں کہ تو اپنے تمام وعدے پورے کرتا ہے۔ زبور 5 : 3، 2کرنتھیوں 1 : 20)۔ میں شکرگزار ہوں کہ آج جب میں تیری تعریف کر رہا ہوں، تو میرے دل کو کامل امید سے بھرتا ہے۔

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

The Extraordinary Power of Praise: A 5 Day Devotional From the Psalms

بے چینی، ڈر، اکیلاپن اور زہنی دباؤ میں کچھ سالوں سے تباہ کن حد تک اضافہ ہوا ہے۔ زبور نویس ان جزبات سے ناواقف نہیں تھے۔ مگر انہوں نے تعریف کی حیریت انگیز طاقت کو ظاہر کرنا سیکھا۔ آرام کے راز کو ان زبوروں کے حوالہ سے عقیدت بھر پیغامات کے ذریعہ جانیں۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لیے Moody Publishers کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: https://www.moodypublishers.com/the-extraordinary-power-of-praise/