ہر صبح خدا کی آواز سننانمونہ
دُعا اور شکرگزاری کریں
اور جب دانی ایل نے معلوم کیا کہ اس نوشتہ پر دستخط ہوگئے تو اپنے گھر میں آیا اور اس کی کوٹھری کا دریچہ یروشلیم کی طرف کھلا تھا۔ وہ دن میں تین مرتبہ حسبِ معمول گھٹنے ٹیک کر خُدا کے حضور دُعا اور اُس کی شُکر گزاری کرتا رہا۔ (دانی ایل ۶ : ۱۰)
خُدا کی آواز سُننے کے لئے شُکر گزاری کرنا بہت ضروری ہے، کیونکہ تعریف اور پرستش کی طرح خُدا شُکرگزاری پر بھی کان لگاتا ہے۔ خُدا شُکرگزاری کو پسند کرتا ہے، اِس سے اُس کا دل خوش ہوجاتا ہے۔ جب ہم خُدا کو شکرگزاری کے وسیلہ سے خوش کرتے ہیں ، ہماری اس کے ساتھ قربت بڑھ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔ اور ہمارا اس کے ساتھ تعلق بہتر ہوجاتا ہے۔
اگر ہم اُن چیزوں کے لئے جوہمارے پاس ہیں شُکرگزار نہیں ہوتے، تو وہ ہمیں اورچیزیں کیوں دے گا جن کو لے کر ہم نے بڑبڑانا ہی ہے؟ دوسری طرف، جب خُدا دیکھتا ہے کہ ہم ہر چھوٹی بڑی بات کے لئے دِل سے اُس کی تعریف کرتے ہیں تو وہ ہمیں اور بھی برکات دینے کی طرف تیارہوجاتا ہے ۔ فلپیوں ۴ : ۶ کے مطابق خُدا سے کچھ مانگنے سے پہلے ہمیں اُس کی شکرگزاری کرنی چاہیے۔ ہم جو بھی اس سے مانگتے ہیں اس کے ساتھ شکرگزاری لازمی ہے۔ ہمیں اپنی دعاوٗں کو شکرگزاری کے ساتھ شروع کرنے کی اچھّی عادت کو اپنانا چاہیے ۔ اس کی ایک مثال یہ ہوسکتی ہے: ’’ جو کچھ تو نے میری زندگی میں کیا ہے میں اس کے لئے تیرا/تیری شُکرگزار ہوں۔ تو مہیب ہے اورمیں تجھ سے بہت مُحبّت اورتیری شُکرگزاری کرتا/کرتی ہوں۔‘‘
میں آپ کو نصیحت کرتی ہوں کہ اپنے الفاظ اورسوچوں پر غورکریں اور اپنی زندگیوں کو جانچیں اوردیکھیں کہ آپ کتنی شکرگزاری کرتے ہیں۔ اگرآپ کو چیلنج پسند ہے تو ایک پورا دن ایسا گزاریں جس میں آپ کے منہ سے شکایت کا ایک حرف بھی نہ نکلے۔ ہر حالت میں شُکر گزاری کرنے کی عادت اپنا لیں۔ دراصل انتہائی شُکرگزار بن جائیں ۔۔۔۔۔۔ اور دیکھیں کہ خُدا کے ساتھ آپ کی قربت بڑھ جاتی ہے اوروہ پہلے سے بھی بہت زیادہ آپ پر اپنی برکات نازل کرے گا۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: شُکر گزاری کریں شکایت نہیں۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خدا اور اسکے کلام پر گیان دھیان کرنے کی یہ چھوٹی سی کوشش آپکو حوصلہ ، قوت اور مدد فراہم کریگی کہ آپ خدا کے ساتھ وقت گزارنے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیں۔ خدا کے ساتھ روزانہ وقت گزارنے کی تحریک آپکے اندر پروان چڑھے اور اسکے ساتھ جب خدا آپ کی دعأوں کا جواب دے تو اس کو بھی آپ سمجھنے کے قابل ہوجائیں۔
More
ہم اس منصوبہ کی فراہمی پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: http://tv.joycemeyer.org/urdu