ہر صبح خدا کی آواز سننانمونہ
خُدا نعمتوں اورصلاحیتوں کے وسیلہ سےبات کرتا ہے
آدمی کا دِل اپنی راہ ٹھہراتا ہے پر خُداوند اُس کے قدموں کی راہنمائی کرتا ہے۔ (امثال ۱۶ : ۹)
لوگ اکثر سوال کرتے ہیں کہ: میں اپنی زندگی میں کیا کروں؟ میری زندگی کا مقصد کیا ہے؟ کیا خدا کا میرے لئے کوئی ارادہ ہے؟ خُدا ان سوالوں کا جواب دینے کے لئے ہماری نعمتوں اور صلاحیتوں کواستعمال کرتا ہے۔ وہ ہماری نعمتوں اورہنر کواستعمال کرتا ہے تاکہ ہم اپنی منزل پر پہنچ جائیں۔
خُدا داد نعمت یا جسے ہم ’’انعام‘‘ بھی کہتے ہیں ایسا کام ہے جوہم باآسانی کر لیتے ہیں، جسے سَرانجام دینا قدرتی طورپرہمارے لئے آسان ہوتا ہے۔ مثال کے طورپربہت سے عظیم فنکار اشکال اوررنگوں کا امتزاج کرنا جانتے ہیں پس اِسی لئے وہ مصوری، مجسمہ سازی اورعمارتوں کی نقش ونگاری کے کام سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ بہت سے نغمہ نگار اپنے دِل میں موسیقی ترتیب دیتے ہیں اور پھر بڑی آسانی سے دھنوں اورشاعری کو لکھ کرخوبصورت گانے تخلیق کرتے ہیں۔ کچھ لوگ فطرتی طور پر اچھّا انتظام اور بندوبست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ کچھ لوگ ماہرصلاح کارہوتے ہیں اور لوگوں کی مدد کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگیوں اور تعلقات میں درستگی پیدا کریں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمارے پاس کون سے نعمت ہے لیکن جس کام میں ہم قدرتی طور پرماہر ہوتے ہیں اُسے کرنے سے ہمیں بہت خوشی ملتی ہے۔
اگر آپ اپنی زندگی کے مقصد کے تعلق سے تذبذب کا شکارہیں تو پھر بس وہ کام کرنا شروع کردیں جس میں آپ اچھّے ہیں اورپھردیکھیں کہ کس طرح خُدا آپ کے فیصلوں کی تصدیق آپ کی کاوشوں کوبرکت دے کرکرتا ہے۔اپنی زندگی ایسا کام کرنے میں ضائع نہ کریں جس میں آپ ماہر نہیں ہیں۔ جب لوگ اپنی صلاحیت کے برخلاف کام کرتے ہیں تو نہ صرف وہ خود بلکہ اُن کے اِرد گرد موجود لوگ بھی پریشان ہوجاتے ہیں۔ لیکن جب لوگ صحیح مقام پر ہوتے ہیں وہ اپنے کام میں بھی ترقی کرتےہیں اوراپنے مالکوں اورساتھیوں کے لئے بھی باعثِ برکت بنتے ہیں ۔
جب ہم وہ کام کرتے ہیں جس میں ہم اچھّے ہیں تو ہم اپنی کاوشوں میں خُدا کے مسح (حضوری اور قوت) کو محسوس کریں گے۔ ہمیں خود یقین ہوجائے گا کہ کہ ہم اپنی نعمتوں کواستعمال کررہے ہیں اورایسا کرنا خدا کی تعظیم کا باعث ہوتا ہے اور دوسروں کو سیراب کرتا ہے۔ خدا اپنے مسح کے وسیلہ سے ہم سے بات کرتا ہے، ہمیں اطمینان اور خوشی بخشتا ہے تاکہ ہم جانیں کہ ہم اپنی زندگیوں میں اس کے منصوبہ کوپورا کررہے ہیں۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: جس کام میں آپ مہارت رکھتے ہیں وہ کریں کیونکہ یہ خُدا کی نعمت ہے۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خدا اور اسکے کلام پر گیان دھیان کرنے کی یہ چھوٹی سی کوشش آپکو حوصلہ ، قوت اور مدد فراہم کریگی کہ آپ خدا کے ساتھ وقت گزارنے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیں۔ خدا کے ساتھ روزانہ وقت گزارنے کی تحریک آپکے اندر پروان چڑھے اور اسکے ساتھ جب خدا آپ کی دعأوں کا جواب دے تو اس کو بھی آپ سمجھنے کے قابل ہوجائیں۔
More
ہم اس منصوبہ کی فراہمی پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: http://tv.joycemeyer.org/urdu