YouVersion Logo
تلاش

ہر صبح خدا کی آواز سننانمونہ

ہر صبح خدا کی آواز سننا

14 دن 14 میں سے

کڑواہٹ سماعت میں رکاوٹ کا سبب ہے 

ہر طرح کی تلخ مزاجی اور قہر(جنون، غصہ،غضب) آزردگی) اور غصّہ ( قہر،آزردگی) اور شوروغل (جھگڑا، شورشرابہ، تنازعہ) اور بدگوئی (بُری باتیں کرنا، گالی گلوچ یا ھتک آمیز زبان) ہر قِسم کی بدخواہی (بُرا چاہنا، ہر قسم کی منافقت) سمیت تم سے دور کی جائیں۔ (افسیوں ۴ : ۳۱)

خُدا کے لئے کڑواہٹ یقینی طور پر اُس کی آواز سُننے میں رکاوٹ کا باعث ہے۔ جب بھی کڑواہٹ آپ پر قابض ہونے کی کوشش کرے اُس کا مقابلہ کریں۔ بہت دفعہ ابلیس ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کردیتا ہے کہ صرف ہم مصیبت کا شکار ہیں۔ میں سخت دلی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہتی، لیکن چاہے ہمارے مسائل کتنے ہی بُرے کیوں نہ ہوں کسی اور کے مسائل ہم سے زیادہ بُرے ہوں گے۔

ایک خاتون جو خدمت میں میرے ساتھ تھی کے شوہر نے اُنتالیس سال کی شادی کے بعد اُس کو چھوڑدیا۔ اورمحض ایک پرچہ لکھ کررکھ دیا اورپھرچلا گیا۔ یہ اُس کے لئے ایک المناک حادثہ تھا! مجھے اُس پر بہت فخر تھا کیونکہ کچھ ہفتہ گزرنے کے بعد وہ میرے پاس آئی اور کہا ’’جائیس برائے مہربانی میرے لئے دُعا کریں کہ میں خُدا سے ناراض نہ ہوں۔ ابلیس مجھے برے طریقہ سے آزما رہا ہے کہ میں اُس سے ناراض ہوجاوٗں۔ میں خُدا سے ناراض نہیں ہوسکتی۔ وہی تو میرا واحد دوست ہے۔ مجھے اُس کی ضرورت ہے!‘‘

کڑواہٹ میری دوست کے دِل میں گھر کرنا چاہ رہی تھی کیونکہ اس کی زندگی اس کی خواہش کے مطابق نہیں تھی۔ جب ہم زخمی ہوتے ہیں ہمارے لئے یہ جاننا ضروری ہےکہ ہرشخص کی آزاد مرضی ہے اور ہم اُس آزاد مرضی کو کنٹرول نہیں کرسکتے ۔۔۔۔۔۔ دُعا کے وسیلہ سےبھی نہیں۔ ہم یہ دُعا ضرورکرسکتے ہیں کہ خُدا اُن لوگوں کےساتھ کلام کرے گا جو ہمیں تکلیف پہنچا رہے ہیں؛ ہم اُس سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ ان کوغلط کام کی بجائے اچھّا کام کرنے کی ہدایت کرے لیکن آخرکار وہ خود اپنے عمل کےذمہ دار ہیں۔ اوراگر کوئی شخص ہمیں تکلیف پہنچانے کی کوشش کرتا ہے تو ہمیں اس کے عمل کا الزام خُدا پر نہیں دھرنا اور نہ اُس کےلئے اپنے دِل میں کڑواہٹ رکھنی ہے۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اگرآپ زخمی ہوتے ہیں، کبھی بھی خُدا کو الزام نہ دیں۔ وہ آپ کا واحد اور بہترین دوست ہے۔

  

ہمذید معلومات کے لئے یہ وِزٹ کریں: tv.joycemeyer.org/urdu 

دِن 13

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ہر صبح خدا کی آواز سننا

خدا اور اسکے کلام پر گیان دھیان کرنے کی یہ چھوٹی سی کوشش آپکو حوصلہ ، قوت اور مدد فراہم کریگی کہ آپ خدا کے ساتھ وقت گزارنے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیں۔ خدا کے ساتھ روزانہ وقت گزارنے کی تحریک آپکے اندر پروان چڑھے اور اسکے ساتھ جب خدا آپ کی دعأوں کا جواب دے تو اس کو بھی آپ سمجھنے کے قابل ہوجائیں۔

More

ہم اس منصوبہ کی فراہمی پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: http://tv.joycemeyer.org/urdu