YouVersion Logo
تلاش

ہر صبح خدا کی آواز سننانمونہ

ہر صبح خدا کی آواز سننا

2 دن 14 میں سے

مدد موجود ہے

اور میں باپ سے درخواست کروں گا تو وہ تمہیں دوسرا مددگار

(مشیر، مددگار، شفاعت کرنے والا، وکیل، زور بخشنے والا اور ساتھ کھڑے ہونے والا)

بخشے گا کہ اَبد تک تہمارے ساتھ رہے...( یوحنا ۱۴ : ۱۶)

بہت سے لوگوں نے یسوع مسیح کو نجات دہندہ اورخُداوند کے طور پر قبول کیا ہے۔ وہ آسمان پر جائیں گے، لیکن نہ تواُنہوں نے پاک روح کا پورے طور پرفائدہ اٹھایاہے جو ان کے لئے موجود ہے اور نہ ہی زمین پرخدا کی خواہش کے مطابق حقیقی کامیابی کا تجربہ کیا ہے۔ آسان الفاظ میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ بہت سے لوگ آسمان پر جائیں گے لیکن وہ اس سفر سے لطف اندوز نہیں ہوں گے۔

ہم اکثرایسے لوگوں کو’’کامیاب‘‘ سمجھتے ہیں جن کے پاس دولت، عہدہ اور اقتدار ہے ۔ لیکن بہت سے کامیاب سمجھے جانے والے لوگوں کے پاس اطمینان، خوشی، سکون اور دوسری اور حقیقی برکات نہیں ہیں۔ایسے لوگوں نے پاک روح کی قوت پر مکمل انحصار کرنا نہیں سیکھا۔

خود مختارلوگ اکثر یہ سوچتے ہیں کہ خُدا پر بھروسہ کرنا کمزوری کی علامت ہے۔ لیکن سچائی یہ ہے کہ پاک روح کی قدرت پر بھروسہ کرنے سے وہ اپنی زندگی میں وہ چیزیں بھی حاصل کر سکتے ہیں جو وہ اپنی قوت میں کام کرنے سےحاصل نہیں کرسکتے۔

خدا نے ہمیں اس طرح سے تخلیق کیا ہے کہ ہمارے اندر خوبیاں اورکمزوریا ں دونوں موجود ہیں اوراسی لئے ہمیں اس کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کرنا چاہتا ہے کیونکہ اس نے ایک الہیٰ مددگار ، پاک روح، مہیا کیا ہےتاکہ وہ ہمارے اندر بس جائے۔

ہم اکثربلا ضرورت جدوجہد کرتے رہتے ہیں کیونکہ ہم اس مدد کو حاصل نہیں کرتے جو ہمارے لئے موجود ہے۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ اپنے زور پر نہیں بلکہ اس پر تکیہ کریں۔ حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں آپ کو اُنہیں تنہا برداشت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا کے ساتھ بدترین دن اس کے بغیر بہترین دن سے بہتر ہے۔ آج آپ کوجس کام میں بھی مدد کی ضرورت ہے پاک روح آ پ سےاس کے بارے میں بات کرنے اورہرطرح سے مدد کے لئےموجود ہے۔

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ہر صبح خدا کی آواز سننا

خدا اور اسکے کلام پر گیان دھیان کرنے کی یہ چھوٹی سی کوشش آپکو حوصلہ ، قوت اور مدد فراہم کریگی کہ آپ خدا کے ساتھ وقت گزارنے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیں۔ خدا کے ساتھ روزانہ وقت گزارنے کی تحریک آپکے اندر پروان چڑھے اور اسکے ساتھ جب خدا آپ کی دعأوں کا جواب دے تو اس کو بھی آپ سمجھنے کے قابل ہوجائیں۔

More

ہم اس منصوبہ کی فراہمی پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: http://tv.joycemeyer.org/urdu