YouVersion Logo
تلاش

معجزانہ طور پر کاروبار کرنانمونہ

Doing Business Supernaturally

3 دن 6 میں سے

جب آسمان زمین پر قبضہ کرتا ہے

کیا آپ نے سنا ہے کہ Almolonga, Guatemala میں کیا ہوا؟

کل ہم نے بات کی کہ کیسے خدا ہمارے کاروبار کے ذریعے زمین کو آسمان جیسا بناتا ہے اور اس کا مطلب کیا ہے۔ آج ہم دیکھیں گے کہ یہ زمین پر کیسا لگتا ہے۔

Almolonga, Guatemala ایک خوفناک جگہ تھی۔ وہاں شراب نوشی، غیبت اور جادو گری بڑے پیمانے پر پھیلی ہونے کے ساتھ، بدسلوکی، قتل اور دیگر جرائم بہت زیادہ تھے۔ان کے چار قید خانے بھرے پڑے تھے اور وہ اکثر قیدیوں کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں لے کر جاتے تھے۔ وہ زرعی علاقہ تھا مگر وہاں زمین کو استعمال کے قابل نہیں بنایا گیا تھا۔

ایک کسان جو کے قتل ہوتے ہوتے بچا اور اس کی امید ختم ہوتی جا رہی تھی، وہ بہت پریشان تھا، وہ اپنے گھٹنوں پر جھک گیا اور اس نے اپنا کھیت، اپنی زندگی اور اپنا علاقہ خدا کے حوالہ کیا۔ دوسرے کسان بھی اس کے ساتھ شامل ہوئے اور خدا سے دعا کرنے لگے کہ خدا اپنی برکت ان کی زمین پر نازل کر جو لگ رہی تھی کہ لعنت کی شکار ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ ان کا زمین کا حصہ آسمان جیسا لگنا شروع ہو۔ (متی 6 : 10)

خدا نے ان کی دعا سنی اور حیران کن طریقہ سے انہیں جواب دیا (خروج 2 : 24 – 25)۔ Almolonga کے لوگوں نے اپنے بتوں کو ترک کیا۔ انہوں نے شراب خانوں میں جانا چھوڑ کر چرچ جانا شروع کیا۔ بہت سے لوگ جو کام نہیں کرتے تھے انہوں نے محنت شروع کی۔ بہت سے شادی شدہ جوڑوں نے صلح کی اور دشمنوں نے ایک دوسرے کو معاف کیا۔

آنے والے سال میں Almolonga کے 36 شراب خانے بند ہوتے ہوتے تین رہ گئے۔ شہر کے چاروں قید خانے بند ہو گئے اور جب آخری بند کیا جا رہا تھا تو اسے "اعزازات کی نمائش گاہ" میں تبدیل کردیا گیا۔ مسیحی ناظم اور چرچ کے رہنما کا ماننا تھا کہ 80 فیصد شہری مسیح کے پیروکار بن گئے۔

زرعی معاملات میں بھی حیران کن تبدیلی آئی، سالوں سے فصلوں کی پیداوار نہ ہونے کے برابر تھی کیونکہ زمین خراب تھی اور لوگوں کا کام کرنے کو دل نہیں کرتا تھا۔ اب زمین سے سال میں تین فصلیں کاشت ہوئیں۔ Almolonga کے کسان ہر ماہ 4 گاڑیاں فصل سے بھر کر منڈی میں بھیجتے تھے اور اب وہ 40 گاڑیاں ہر ہفتے کے بعد بھر کر بھیج رہے ہیں۔ کسانوں کے پاس بڑے Mercedes trucks کو دینے کے لئے پیسے ہیں اور ان پر کسانوں نے بائبل کی آیات اور مسیحی امثال خوبصورتی سے سجائی ہیں۔

فصل نے بھی اپنے آپ کو تبدیل کر لیا۔ سبزیوں کی پیداوار پہلے دے دگنی ہو گئی۔ گاجر انسان کے بازو جتنی ہوگئی۔ Almolonga میں زراعت پر تحقیق کرنے کے لئے لوگ امریکہ اور دوسری جگوں سے آئے، سمجھنے کی کوشش کریں کہ ان کی سالانہ بڑی فصل کی پیداواار کئی گنا کیسے بڑھ گئی ۔ مگر انہیں وہ نہیں ملا جو جس کی انہیں امید تھی۔

خدا نے ان کی زمین کو ٹھیک کر دیا۔

کی آپ کو لگتا ہے کہ خدا آپ کی زمین کی بھی حفاظت کرتا ہے؟

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Doing Business Supernaturally

بہت سال میں ایک جھوٹی بات پر یقین کرتا رہا۔ یہ ہمارے مسیحی حلقوں میں عام سا جھوٹ ہے۔ میں secular-sacred dichotomy میں یقین رکھتا تھا جو خدا پر یقین کرنے میں اختلاف ہے، اس نے مجھے روک کر رکھا تھا۔ میرے ساتھ چلیں تاکہ آپ جانیں کہ کیسے خدا آپ کو معجزانہ طاقت عطا کرتا ہے تا کہ آپ زمین کو آسمان جیسا بنا دیں اور اپنے کاروبار اور زندگی میں ترقی کریں۔ "مکمل طور پر خدمت" سے اس دنیا پر اثر انداز ہونے کے زیادہ مواقع ہمارے پاس ہیں۔ جو آپ کو یہ بائبلی مطالعاتی منصوبہ دیکھائے گا۔

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کی فراہمی کے لئے Gateway Ministries کے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، ملاحظہ فرمائیں: http://dbs.godsbetterway.com/