معجزانہ طور پر کاروبار کرنانمونہ
جھوٹا اختلاف
اپنی زندگی کے پہلے 28 سال تک میں ایک جھوٹ پر یقین رکھتا رہا۔
یہ ایسا جھوٹ ہے جو مسیحی حلقوں میں بہت عام ہے اور اگر آپ ایک کاروباری شخص ہیں تو مجھے یقین ہے کہ آپ نے بھی اس سے پریشانی اٹھائی ہو گی۔
میں secular-sacred dichotomy (خدا پر یقین رکھنے میں اختلافات) میں یقین رکھتا تھا اور اس کا اثر مجھ پر یہ ہوا کہ میری کارکردگی میری صلاحیت سے کم تھی۔ کاروبار اور چرچ دونوں جگہ پر۔
میں اس کی وضاحت کرتا ہیں۔۔۔
جب میں اپنے کالج کے دور کے آخر میں مسیح کا پیروکار بنا, تو مجھ ایک ذہنی سوچ کا سامنہ کرنا پڑا جو کہہ رہی تھی کہ وہ سب جو خدا پر گہرا ایمان رکھتے ہیں۔۔۔وہ جو ایمان کے حوالہ سے بہت سنجیدہ ہیں۔۔۔وہی ہیں جو مکمل طور پر خدا کی خدمت کا کام کر سکتے ہیں۔ یہ واضع تھا کہ ایسے مشہور لوگوں کی زندگی کے احوال، پیغامات اور منبر پر ان کی موجودگی نظر آ رہی تھی جنہوں نے "سب کچھ یسوع کے لئے چھوڑ دیا" اور ان میں سے کوئی بھی کاروبار نہیں کر رہا تھا۔
مجھے کم تر محسوس ہونے لگا اور میں نے فیصلہ کیا کہ اپنی MBA کی پڑھائی چھوڑ کر بائبل کالج جاؤں، مجھے لگا کہ اگر میں کاروبار کی تعلیم حاصل کروں گا تو ہمیشہ دوسرے درجہ کا مسیحی ہوں گا، جس کا کام صرف چرچ کے ہدیہ کا نظام چلانے والوں کے ساتھ ہے یا ان لوگوں کے لئے ہدیہ اکٹھا کرنا ہے جو حقیقت میں خدا کے لئے کام کر رہے ہیں۔ جن کو مکمل طور پر خدا کا خادم کہتے ہیں۔
مگر مجھے یہ بات سمجھ نہیں آ سکی کہ میں اس دن ہی مکمل وقت کے لئے خدا کا خادم بن گیا تھا جس دن میں نجات یافتہ ہوا تھا اور یہ حقیقت آپ کے لئے بھی ہے۔
مجھے اس بات کی بھی سمجھ نہ آ سکی کہ کاروبار دوسرے درجہ کی بلاہٹ ہے اس کا ہر حصہ اتنا ہی جائز ہے جتنا منبر کی خدمت ہے۔
کوئی اختلاف نہیں
خدا پر یقین کرنے یا نہ کرنے میں کوئی اختلاف نہیں ۔ یہ روحانی معاملہ ہے۔ خدا کی بادشاہت زندگی کے ہر مرحلے میں پھیلی ہے، یہ صرف چرچ کی چاردواری میں نہیں، ہم جو کاروباری افراد ہیں ان کو پادری صاحبان سے زیادہ اور وسیع طور پر دنیا کا تجربہ ہوتا ہے۔ اضافی طور پر ہمیں زیادہ موقع ملتا ہے کہ ہم خدا کے پیار اور قدرت کا مظاہرہ غیر یقینی طور پر کرسکیں۔
خدا ہمارا انتظار کرتا ہے کہ ہم اس کی مشاورت اور فہم کے لئے درخواست کریں تاکہ ہمیں مشکلات کے آسمانی حل ملیں اور وہ ہمیں اپنے طریقے سیکھائے، دنیاوی مسائل کا حل کرنے کے لئے، دنیا دکھ میں ہے اور جواب کے لئے رو رہی ہے (دیکھیں رومیوں 8 :19)۔ ہم جواب حاصل کر سکتے ہیں ۔۔۔ مگر ہمیں روح القدس کی مدد لینی پڑے گی۔ انسانیت کی پکار کے حال کے لئے ہمیں پہلا کام کرنے والے، خالق، موجد اور مصور بننا ہے۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
بہت سال میں ایک جھوٹی بات پر یقین کرتا رہا۔ یہ ہمارے مسیحی حلقوں میں عام سا جھوٹ ہے۔ میں secular-sacred dichotomy میں یقین رکھتا تھا جو خدا پر یقین کرنے میں اختلاف ہے، اس نے مجھے روک کر رکھا تھا۔ میرے ساتھ چلیں تاکہ آپ جانیں کہ کیسے خدا آپ کو معجزانہ طاقت عطا کرتا ہے تا کہ آپ زمین کو آسمان جیسا بنا دیں اور اپنے کاروبار اور زندگی میں ترقی کریں۔ "مکمل طور پر خدمت" سے اس دنیا پر اثر انداز ہونے کے زیادہ مواقع ہمارے پاس ہیں۔ جو آپ کو یہ بائبلی مطالعاتی منصوبہ دیکھائے گا۔
More