معجزانہ طور پر کاروبار کرنانمونہ
جیسے آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو
کل ہم نے سیکھا تھا کہ کاروباری لوگ ہوتے ہوئے خدا کی طرف سے ہمیں پہلے درجے کی بلاہٹ ہے۔ ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم خدا کی قدرت کو منفرد اور طاقتور انداز میں استعمال کر کے دنیا کی مشکلات کو حل کر سکیں، اس کا اثر ہماری دعا پر بھی ہوگا۔
ہم دعائے ربانی پڑھتے ہیں مگر کیا ہم جانتے ہیں کہ اس کا حقیقی مطلب کیا ہے؟ اور اس کا مطلب ہمارے کاروبار کے لئے کیا ہے؟
اس کا مطلب یہ ہے کہ جو مسائل آسمان پر نہیں ہیں وہ زمین پر بھی نہیں ہونے چاہئے، بلکہ ہمارے زندگی، ہمارے خاندان اور ہمارے کاروبار میں بھی نہیں ہونے چاہئے۔ اس میں معاف نہ کرنا، جھگڑے اور کاروبار میں ناکامی ہے۔ اس میں برے ملازم اور برے مالک ہیں، اس میں ناقص چیزیں بنانے والے ہنر مند ہیں اور صارفین کے مسائل نہ حل نہیں کرتے۔ یہ خدا کے منصوبہ کا بالکل بھی حصہ نہیں۔
کیا ہو گا اگر آسمان کی بادشاہت زمین کی بادشاہت پر قبصہ کرے گی؟
جب خدا کی مرضی جیسے آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی پوری ہو گی، لوگ، کاروبار اور برادری ترقی کرے گی۔ معاشرے پر اچھائی اثرانداز ہو گی۔ صارفین کو وہ سہولتیں اور چیزیں ملیں گی جن کی ان کو ضرورت ہے اور کاروبار کے مالک اور ملازمین ترقی کریں گے۔
یسوع کا جلال، پیار اور قدرت اس میں ظاہر ہوگا۔ ملازمین محنت کرتے ہیں اور وہ اچھے جیون ساتھی، والدین، دوست اور چرچ آنے والے بن جاتے ہیں۔ اس دنیا کی طرز باغ عدن کی حقیقی شبیہ جیسی بننے لگتی ہے۔
جب ہم اس سیدھے راستہ پر چلتے ہیں تو ہم فرق طرح دعا کرتے ہیں ۔ کافی سالوں تک میں نے منادی، بیماری اور چرچ کی ترقی کے لئے دعا کی، میں خاندان اور دوستوں کے لئے دعا کرتا تھا، مگر مجھ میں حوصلہ نہیں تھا کہ میں خدا سے کہہ سکوں کہ میرے کاروبار میں ترقی عطا کر۔ یہ تھا وہ جھوٹا اختلاف جس کی میں نے کل بات کی تھی۔ کیا آپ کی دعائیہ زندگی بھی اس جھوٹ کی وجہ سے دکھ اٹھا رہی ہے؟
ایک آدمی تھاجو لکڑی کے سامنا کو دوبار استعمال کے قابل بناتا تھا۔ اس کو احساس ہوا کہ جو چیزیں وہ اس بحالی کے لئے استمعال کر رہا ہے ان کی بو صحت کے لئے زیادہ عرصہ تک نقصان دہ ہے اس نے یہ کام چھوڑ دیا جب تک اسے کوئی اور حل نہ ملے۔ وہ اپنی دکان پر گیا اور اس نے کوئی اور چیز تلاش کرنا شروع کی جس سے لکڑی مرمت ہو سکے اور وہ قدرتی ہو اور نقصان پہنچانے والی نہ ہو۔ مگر اس کا معیار اعلیٰ تھا: وہ چیز بھی ایسے تلاش کر رہا تھا جس کا معیار اعلیٰ ہو۔ وہ اور اس کی بیوی خدا میں جواب کے طلب گار تھے۔
ایک دن وہ آدمی گھر اپنی بیوی کے لئے کھانا لایا۔ وہ حاملہ تھی اور جب وہ نیند سے جاگی تو اس نے اسے اپنے خواب کے بارے میں بتایا، اسے حیران کن حروف کا سلسلہ نظر آیا۔ اس آدمی کو سمجھ آئی کہ یہ اس چیز کی ترتیب ہے۔ جب وہ دکان پر واپس گیا تو اس نے اس سلسلہ کو ترتیب دیا۔
کیا آپ کو اپنے کاروبار کے لئے آج فہم چاہئے؟ کیا آپ کو اپنے اردگرد کی دنیا میں مسائل کا سامنہ ہے، آپ حل تلاش کر رہے ہیں؟ میں آپ کو یقین دلواتا ہو کہ خدا کے پاس جواب ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ اسے آسمان سے زمین پر لائیں، آپ کا کام ہے کہ آپ مانگیں ۔۔۔اور جواب کی امید رکھیں۔
لیکن جب وہ یعنی روحِ حق آئے گا تو تم کو تمام سچائی کی راہ دکھائے گا۔ اس لئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا لیکن جو کچھ سنے گا وہی کہے گا اور تمہیں آیندہ کی خبریں دے گا، یوحنا 16: 13
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
بہت سال میں ایک جھوٹی بات پر یقین کرتا رہا۔ یہ ہمارے مسیحی حلقوں میں عام سا جھوٹ ہے۔ میں secular-sacred dichotomy میں یقین رکھتا تھا جو خدا پر یقین کرنے میں اختلاف ہے، اس نے مجھے روک کر رکھا تھا۔ میرے ساتھ چلیں تاکہ آپ جانیں کہ کیسے خدا آپ کو معجزانہ طاقت عطا کرتا ہے تا کہ آپ زمین کو آسمان جیسا بنا دیں اور اپنے کاروبار اور زندگی میں ترقی کریں۔ "مکمل طور پر خدمت" سے اس دنیا پر اثر انداز ہونے کے زیادہ مواقع ہمارے پاس ہیں۔ جو آپ کو یہ بائبلی مطالعاتی منصوبہ دیکھائے گا۔
More