گاجر کے پیچے بھاگنانمونہ
کاملیت کے پیچھے بھاگنا
"پس چاہئے کہ تم کامل ہو جیسا تمہارا آسمانی باپ کامل ہے۔" متی 5 : 48
یہ کون سی کوئی بڑی بات ہے؟ آپ کو صرف کامل ہی تو بننا ہے- جیسے پاک اور راستباز ساری کائنات کا خدا کامل ہے۔
ہے نہ یہ بڑی بات نہیں؟
جی زیادہ بڑی نہیں۔
اگر آپ کامل بننا چاہیں گے تو آپ کہاں سے شروع کریں گے؟ خدا کامل اس لئے ہے کیونکہ کہ اس میں کوئی گناہ یا غلط کام نہیں۔ ہم دنیا کی کاملیت کے نظریہ کی بات نہیں کررہے – جس میں کامل کپڑے، کامل گھر، کامل جیون ساتھی آتے ہیں۔ ہم بات کر رہے ہیں اس سے بڑھ کر، مطلب کہ آپ کو گناہوں سے پاک ہونا ہے۔ جس میں جھوٹ، لعنت، بچوں پر غصہ کرنا یا اپنے دوست سے Netflix کا password "ادھار" لینا ہے۔
ہم سوچ لیتے ہیں کہ آپ نے کہا، "یقیناً میں ایسا ہی کروں گا۔" اور آپ کرتے بھی ہیں۔ آپ نے اپنے اعمال کو پاک کیا۔ آپ نے رفتار کو مدنظر رکھا۔ آپ غریبوں کو خیرات دیتے ہیں۔ آپ Netflix کا خرچہ خود اٹھاتے ہیں۔ اور آپ یہ دنوں، ہفتوں، مہنوں اور سالوں تک کرتے ہیں۔
آپ ابھی بھی کامل نہیں ہیں۔
دیکھیں، کچھ گناہ ایسے ہیں جو آپ پہلے سے کر چکے ہیں، جیسے یعقوب 2 : 10 میں لکھا ہے - کیونکہ جس نے ساری شریعت پر عمل کیا اور ایک ہی بات میں خطا کی وہ سب باتوں میں قصوروار ٹھہرا۔
اب آپ کیا کریں گے؟
متی 19 باب میں ایک امیر آدمی اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش میں ہے۔ وہ یسوع سے پوچھتا ہے کہ وہ کیا کرے تاکہ ہمیشہ کی زندگی حاصل کرے۔ یسوع نے اس سے کہا کہ حکموں پر عمل کر۔ اس جوان نے اس سے کہا کہ میں نے ان سب پر عمل کہا ہے۔ یسوع نے اسے جواب دیا، "اگر تو کامل ہونا چاہتا ہے تو جا اپنا مال و اسباب بیچ کر غریبوں کو دے۔ تجھے آسمان پر خزانہ ملے گا اور آ کر میرے پیچے ہو لے۔" مگر جب اس جوان نے یہ سنا تو وہ چلا گیا کیونکہ بڑا مالدار تھا۔
یسوع صرف اس جوان آدمی کو کامل ہونے کا دو کاموں والا منصوبہ نہیں بتا رہا تھا۔ پہلا کام حکموں پر عمل کرنا اور دوسرا اپنا سب مال دے دینا۔ یسوع اسے بیان کر رہا تھا کہ کامل راستہ میں ان تمام چیزوں کو چھوڑنا ہوگا جو آپ کو یسوع کی پیروری سے روکتی ہیں۔
مگر کیسے کوئی کامل بن سکتا ہے؟ یہ دنیا داری والی کاملیت نہیں ہے۔ یہ اس سے کافی اچھی ہے۔ جب آپ یسوع کی پیروی کا انتخاب کرتے ہیں، وہ آپ کے گناہوں اور ناکامیوں کو اپنی صلیبی موت سے ختم کرتا ہے۔ خدا کی نظر میں آپ یسوع جیسے کامل بن جاتے ہیں۔
دعا: اے خدا، میں شکرگزار ہوں کہ تو نے اپنے کامل بیٹے کی قربانی دی۔ میری مدد کر میں ہر اس چیز کو چھوڑ سکوں جو مجھے یسوع کی پیروی سے روکتی ہے۔ یسوع کے نام میں آمین۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
ہم سب کسی چیز کے پیچھے بھاگتے ہیں۔ اکثر وہ ایسی چیز ہوتی ہے جو ہماری پہنچ سے باہر ہوتی ہے – کوئی بہتر کام، ایک زیادہ آرام دے گھر، ایک مکمل خاندان، دوسروں کی حمایت۔ کیا یہ تھکا دینے والا کام نہیں؟ اس کا کوئی بہتر طریقہ نہیں؟ Life.Chruch کے اس مطالعاتی منصوبہ میں تلاش کریں، Pastor Craig Groeschel کے ان سلسلہ وار پہغامات میں، جن کا عنوان ہے، گاجر کے پیچے بھاگنا۔
More