YouVersion Logo
تلاش

گاجر کے پیچے بھاگنانمونہ

Chasing Carrots

2 دن 7 میں سے

شہرت کے پیچھے بھاگنا

یونانی زبان کا لفظ - phēmē, جو فا – ما – پڑھا جاتا ہے، بس دو دفعہ نئے عہد نامہ میں استعمال ہوا ہے۔ یہ کسی تقریر، تفصیل یا خبر کے لئے استعمال ہوا۔ درجہ ذیل طریقہ سے اسے لوقا 4 : 14 میں استعمال کیا گیا:

پھر یسو ع روح کی قوت سے بھرا ہوا گلیل کو لوٹا اور سارے گرد و نواح میں اس کی شہرت پھیل گئی۔

یسوع کہاں سے آ رہا تھا کہ اس کی شہرت سارے گرد و نواح میں پھیل گئی؟ آئیں ہم اس کا سیاق و سباق پڑھیں۔ لوقا 1 باب میں ہم یسوع کی پیدایش کے بارے میں سنتے ہیں۔ لوقا 2 باب میں پیدا ہونے کے بعد بڑا ہو کر ایک لڑکے کے طور پر نظر آتا ہے۔ لوقا 3 باب میں اسے بپتسمہ دیا جاتا ہے۔ نتیجہ کے طور پر پہلی آیا ت کے مطابق لوقا 4 باب میں یسوع روزہ رکھتا ہے اور بیابان میں شیطان سے آزمایا جاتا ہے۔ پھر ہم لوقا 4 : 14 پر پہنچتے ہیں۔

پھر یسو ع روح کی قوت سے بھرا ہوا گلیل کو لوٹا اور سارے گرد و نواح میں اس کی شہرت پھیل گئی۔

آج کی تلاوت میں، آپ بیابان میں یسوع کی مکمل گہانی پڑھیں گے۔ یسوع بیابان میں 40 دن تک روزہ میں رہا پھر اس کو شیطان آزمانے آیا، جس میں اس نے کھانے (لوقا 4 : 3 ۔ 4)، شہرت (لوقا 4 : 5 ۔ 8) اور ایمان (لوقا 4 : 9 ۔ 12) کا استعمال کیا۔ ہر دفعہ یسوع نے آزمائش کو رد کرتے ہوئے، خدا کے کلام سے جواب دیا۔

لوقا 4 : 14 کی طرح کی شہرت کا ہم پیچھا نہیں کرتے جو شیطان نے یسوع کو بیابان میں پیش کی۔ ہم ان چیزوں کے پیچے بھاگے رہے ہیں جو شیطان نے یسوع کو بیابان میں فراہم کرنی چاہیں۔ اطمینان کے بغیر فراہمی (لوقا 4 : 3 ۔ 4)، قربانی کے بغیر شان و شوکت (لوقا 4 : 5 – 8)، اور توبہ کے بغیر نجات (لوقا 4 : 9 ۔ 12)۔

آپ سوچ رہے ہیں کہ کام پر لوگ آپ کا پہچانیں، social media پر like کریں اور دوسرے آپ کی تعریف کریں۔ یہ کچھ دیر کے لئے اچھا لگتا ہے اور پھر آپ اس کو اور زیادہ چاہتے ہیں۔ اگر آپ ایمان دار ہیں، ہم سب چاہتے ہیں کہ لوگوں کا دھیان ہماری طرف جائے اور ہم کس بات کے لئے مشہور ہوں۔ اسی طرح شیطان نے یسوع کو مال و دولت، اختیار اور طاقت دینی چاہی۔ یسوع بھی ہماری طرح ہی آزمایا گیا مگر وہ آزمائش میں پھنسا نہیں۔

ہم یسوع کی آخری آزمائش کے بارے میں بھی پڑھتے ہیں جو شیطان نے کی - تو اپنے تئیں یہاں سے نیچے گرا دےکیونکہ لکھا ہے کہ وہ تیری بابت اپنے فرشتوں کو حکم دے گاکہ تیری حفاظت کریں۔ کیا آپ نے خدا سے دعا کی ہے کہ آپ کے طریقہ سے کام کرے، اتنے وقت میں، جو آپ اسے دیں گے؟ اس سے خدا کی تعظیم نہیں ہوتی – اسی وجہ سے یسوع نے جواب دیا کہ تُو خُداونداپنے خُدا کی آزمایش نہ کر۔

ایک زبان کو دوبار بنایا گیا ہے جس کا نام ہے PIE—Proto-Indo-European – اس کو یونانی بزرگوں نے نہیں لکھا۔ phēmē, کے لئے PIE میں جو لفظ ہے وہ ہے -bla, اس کا مطالب ہے "چمکنا" اور "بولنا" ہم ماضی میں چلتے ہیں۔ ہمیں روشنی بنانے کے لئے نہیں بنایا گیا – وہ یسوع ہے – ہمیں اس کی روشنی حاصل کر کے چمگنے کے لئے بلایا گیا ہے۔ ہم کلام نہیں ہیں - یوحنا کی انجیل ہمیں بتاتی ہے اور یسوع بھی – کہ ہم اس کے کلام کی باتیں دنیا میں بولنے کے لئے بلائے گئے ہیں۔

شہرت کے پیچھے بھاگنا ایسا ہے جیسے ہم کسی چیز کے پیچے بھاگ رہے ہیں جو خدا کا حق ہے نہ کہ خدا کے پیچے بھاک رہے ہیں۔ یہ کلام کی سب سے پرانی آزمائش ہے اس میں نہ پڑھیں۔ اگلی دفعہ جب آپ شہرت کی آزمائش میں پڑیں، ایسا کریں جیسے یسوع نے کیا۔ خدا کی روشنی بن کر چمکیں اس کا کلام بول کر۔۔ جب آپ ایسا کریں گے تو لوقا 4 : 14 کی طرح اس کی شہرت پھیلے گی۔

دعا: اے خدا کیا چیز مجھے چمکنے سے روگ رہی ہے؟ میں جو کچھ میرے پاس ہے اس کے ذریعے تیری پیروی کرنا چاہتا ہوں۔ آمین۔

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Chasing Carrots

ہم سب کسی چیز کے پیچھے بھاگتے ہیں۔ اکثر وہ ایسی چیز ہوتی ہے جو ہماری پہنچ سے باہر ہوتی ہے – کوئی بہتر کام، ایک زیادہ آرام دے گھر، ایک مکمل خاندان، دوسروں کی حمایت۔ کیا یہ تھکا دینے والا کام نہیں؟ اس کا کوئی بہتر طریقہ نہیں؟ Life.Chruch کے اس مطالعاتی منصوبہ میں تلاش کریں، Pastor Craig Groeschel کے ان سلسلہ وار پہغامات میں، جن کا عنوان ہے، گاجر کے پیچے بھاگنا۔

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/