YouVersion Logo
تلاش

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےنمونہ

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

26 دن 28 میں سے

اطمینان کا تجربہ کرنے کے چھ راستے

تو خدا کا اطمینان جوسمجھ سے بالکل باہر ہے تمہارے دلوں اور خیالوں کو مسیح یسوع میں محفوظ رکھیگا ۔‘‘ (فلپیوں ۴: ۷)

زندگی میں خوش ہونے کے لئے اطمینان بے حد ضروری ہے  ۔میراماننا ہے کہ اطمینان حاصل کرنے کیلئے ہمیں شروعات اپنے روزمرہ کے  چھوٹے چھوٹے کاموں سے کرنی چاہئے ۔یہاں چند طریقوں کا ذکر ہے جن کی مدد سے آپ اپنی زندگی کو زیادہ مطمین بنا سکتے ہیں۔

  1. اپنے وقت کو حکمت کے ساتھ استعما ل کریں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ بہت سے کام ایک ساتھ کرنا چاہتے ہوں نتیجہ کےطور پر  کسی بھی کام کو  بہتر طور پر پورا نہ کر پائیں۔ہمارا جسم  پاک روح کے بر خلاف ہمیں جلدی بازی میں بہت سے کاموں کی طرف راغب کرتا ہے  ، لیکن روح کی رہنمائی میں چلیں۔
  2. جہاں انکار کرنے کی ضرورت ہو وہاں اچھے طریقہ سے انکار کرنے کے لئے تیار رہیں۔ بعض اوقات انکار  کرنے کی جرات  نہ ہونے کی وجہ سے ہم بہت سی ذمہ داریاں اپنے اوپر اٹھا لیتے ۔ خدا سے   ضرورت کے وقت انکار کرنے کی توفیق مانگیں۔
  3. آج کا کام کل پر ٹالنے کی عادت سے چھٹکارا حاصل کریں۔خد اکا کلام ہمیں نظم و ضبط کی تعلیم دیتا ہے ۔ ضروری کاموں کو وقت پر ختم کر لیں تاکہ آپ آرام کے وقت آرام کر سکیں۔
  4. وقت ضائع کرنے والے کاموں سے بچیں۔ اگر آپ ان کاموں سے واقف ہیں جو آپ کے وقت کے ضیا ع کا باعث بنتی ہیں   تو ان کے استعمال کے لئےاپنی زندگی میں اصول مرتب کر لیں مثلاً ٹی.وی. کی عادت وغیرہ۔
  5. خلل پیدا کرنے والی باتوں کے لئے حدیں مقررکر دیں۔زندگی رکاوٹوں (خلل پیدا کرنے والی )سے بھری پڑی ہے،لیکن آپ کو حدود مقرر کرنا سیکھنا ہے تا کہ آپ اپنی زندگی کے کاموں کو ترتیب سے سر انجام دےسکیں، مثال کے طور پر اپنے کاموں کے لئے وقت مقرر کرنا ۔
  6. زندگی میں ضروری تبدیلیاں پیدا کریں۔خدا سے دعا کریں کہ وہ آپ کو ایسے طریقے بتائے جس سے آپ وقت اور دقت سے بچ سکیں۔مثال کے طور پرجب میرے پاس برتن

صاف کرنے کا وقت نہیں ہوتا تو میں ایسے برتن (ڈسپوزبل )استعمال کرتی ہوں جن کو استعمال کے بعد پھینک دیا جاتا ہے!

ان سب باتوں کا خلاصہ یہ ہےکہ اطمینان کو اپنی زندگی میں ترجیح دیں۔اس کے لئے عملی اقدامات کریں، اور خدا کو موقع دیں کہ وہ آپ کو ہر روز اپنا کامل اطمینان بخشے۔

یہ دُعا کریں.

اے خدا مجھے اپنا وہ اطمینان جو سمجھ سے بالکل باہر ہےعطا کر دے۔ ہر روز ضروری کاموں کو کرنے کے لئے میری رہنمائی کر تا کہ میں تیرے اطمینان کو پا سکوں۔

دِن 25دِن 27

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے جوائس میئر وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu