روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےنمونہ

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

23 دن 28 میں سے

 خدا انسانوں کے ذریعے کام کرتا ہے

 ور ہماری اُمید کے موافق ہی نہیں دیا بلکہ اپنے آپ کو پہلے خداوند کے اور پھرخدا کی مرضی سے ہمارے سپرد کیا ۔

(۲کرنتھیوں ۸:۵)

ایک صبح تنہائی میں دعا کے دوران میں نے خداوند نے سوال کیا کہ ’’ اَے خدا تو کس طرح دنیا میں موجود فاقہ کش بچوں،ناجائز انسانی  تجارت، نسل کشی، بے انصافی،اخلاقی گراوٹ اور غربت  کو برداشت کر سکتا ہے؟‘‘

میں نے یہ بات شکایت کے طور پر نہیں کہی کیونکہ ایسا کرنا خدا کی توہین کرنا تھا، اور میں یہ بھی توقع نہیں کر رہی تھی کہ خدا مجھے اس بات کا کوئی جواب دے گا، تو بھی میں نے اُس سے یہ سوال کیا۔لیکن مجھے فوراً ہی اس کا جواب مل گیا:’’میں انسانوں کے ذریعے کام کرتا ہوں اور میں اپنے لوگوں کا انتظارکر رہا ہوں کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور کچھ کریں‘‘

آپ او رمیں ایک فوج اور مسیح کے بدن کا حصہ ہیں، اور اس دنیا میں تبدیلی کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا حصہ ادا کرنا ہو گا۔خدا ہمارے وسیلہ سے کام کرنا چاہتا ہے۔ اور ہمیں بلا رہا ہے کہ ہم محبت کا لبادہ اوڑھ کر کام میں لگ جائیں۔

 ۲کرنتھیوں ۸ باب میں پولس  مکدینہ کی کلیسیا کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ  انہوں نے اپنے آپ کو پہلے خداوند کے اور پھرخدا کی مرضی(انہوں نے اپنے ذاتی مفادات کو پورے طور پر نظر انداز کردیا اور جتنا ممکن تھا دیا، انہوں نے اپنے آ پ کو ہمارے سپرد کر دیا تا کہ ہمارے وسیلہ سے خدا کی مرضی ان میں پوری ہو) سے ہمارے (خدا کے نمائندوں) سپرد کیا۔

میں اس بات سے حیران ہو تی ہوں کہ انہوں نے نہ صرف اپنا روپیہ پیسہ دے دیا بلکہ اپنے آپ کو بھی پیش کر دیا۔ خدا ہم سے بھی یہی چاہتا ہے۔ خدا کا ایک کارندہ بھی  بڑی تبدیلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے! پس آپ کس طرح اپنے آپ کو خدا وند کے سپرد کر کے اس کے  کارندے بنیں گے؟

یہ دُعا کریں.

خدا میں چاہتی ہو ں کہ تو میرے وسیلہ سے کام کرے۔میں خود غرضی کو چھوڑ کر تیری محبت کو اپناتا/اپناتی ہوں تا کہ میں تجھ سے طاقت پا کر دنیا  میں تبدیلی کا سبب بن سکوں۔

دِن 22دِن 24

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے جوائس میئر وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu