روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےنمونہ
ڑبڑانا گناہ ہے
شکرگزاری کرتے ہوئے اسکے پھاٹکوں میں اور حمد کرتے ہوئے اس کی بار گاہوں میں داخل ہو ۔اُس کا شکر کرو اور اُس کے نام کو مبارک کہو۔ زبور ۱۰۰ : ۴
افسیوں ۴: ۲۹ میں پولس رسول ہمیں نصیحت کرتا ہے کہ کوئی گندی بات تمہارے منہ سے نہ نکلے۔ میری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب میں یہ سمجھنے سے قاصر تھی کہ بڑبڑانا بھی گندی باتوں میں شامل ہے،لیکن آخر کار میں نے سیکھ ہی لیا کہ بڑبڑاہٹ اور شکایت ہماری زندگی کو آلودہ کر دیتی ہے۔
واضح اور سادہ الفاظ میں یو ں کہنا چاہیے کہ بڑبڑاناگناہ ہے ! شکایت کرنے والے نہ صرف خود مسائل کا شکار رہتے ہیں بلکہ سننے والوں کی خوشی بھی چھین لیتے ہیں ۔
ہمیں اپنی زندگی پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ جب ہمیں کسی جگہ انتظار کرنا پڑتا ہے جیسا کہ ٹریفک میں پھنسنا، ڈیپارٹمنٹ سٹور میں لمبی قطار میں کھڑا ہونا وغیرہ تو اس وقت ہم کیا کرتے ہیں کیا ہم فورا ً بے صبر ہو کر بڑبڑانا شروع کر دیتے ؟ کیا ہم اپنے دوستوں اور گھرانے کے افراد کی کمزوریوں کے بارے میں نقطہ چینی اور چرچا کرنے میں تو مصروف نہیں رہتے ؟کیا ہم اپنی نوکری کے بارے میں شکر گزاری کرنے کی بجائے شکایت تو نہیں کرتے رہتے؟
بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ ہمیں حمد اور شکرگزاری کرتے ہوئے اس کے پھاٹکوں میں داخل ہونا ہے۔مجھے اور آپ کو ہر روز شکر گزاری کی عادت اپنا نے کی ضرورت ہے۔آئیے جہاں تک ممکن ہو مثبت رویہ اپنانےاور احسان مند رہنے کی کوشش کریں۔
اپنی زندگی میں زیادہ سے زیادہ شکر گزاری کو اپنائیں۔اس طرح کرنے سے خداوند کے ساتھ آپ کے تعلق میں شیرینی پیدا ہوگی۔
یہ دُعا کریں:
خداوند میں اسی وقت احسان مند رویے کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا آغاز کرناچاہتا/چاہتی ہوں!میں تیری محبت اور برکات کے لئے تیرا/تیری شکر گزار ہوں۔میری مدد کر کہ میں اپنی زندگی میں مثبت اور شکر گزار باتوں پر غور کر سکوں۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔
More
ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے جوائس میئر وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu