YouVersion Logo
تلاش

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےنمونہ

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

24 دن 28 میں سے

عملی کاموں کے وسیلے سے اِنجیل کی بشارت

بادشاہ جواب میں اُن سے کہے گامیں تم سے سچ کہتاہوں کہ چونکہ تم نے میرے ان سب سے چھوٹے بھائیوں میں سے کسی ایک کے ساتھ یہ سلوک کیا اس لئے میرے ہی ساتھ کیا۔        متی ۲۵: ۴۰

ایک بار میں نے روس میں رہنے والے ایک مبشر کی کہانی سنی جو لوگوں کو یہ کہتا تھا  کہ ’’ یسوع تم سے محبت کرتا ہے ۔ یسوع تم سے محبت کرتا ہے ‘‘ اور وہ آنے جانے والے لوگوں کو انجیلی ٹریکٹ  تقسیم کیا کرتاتھا ۔ایک دن ایک عورت نے اُس  سے کہا کہ ’’کیا تم جانتے ہو ؟ تمہاری منادی اور انجیل میرا پیٹ  نہیں بھر سکتیں۔‘‘

اس کہانی سے ہم ایک اہم بات سیکھتے ہیں :بعض اوقات   مسیح کی اِنجیل سنانے سے پہلے ہمیں لوگوں  پر خدا کی محبت  کو عملی کاموں کے وسیلہ سے  ظاہر کرنا ہے یعنی ان کی جسمانی ضروریات کو پورا کرنا۔

متی کی انجیل ۲۵باب میں یسوع مسیح نے لوگوں کی جسمانی ضروریات کو پورا کرنے کی اہمیت کے بارے میں تعلیم دی ہے۔ اُس نے کہا جب تم کسی بھوکے کو کھانا کھلاؤ گے، یاپیاسے کو پانی دو گے ،یا ضرورت مند کے تن کو ڈھانپنے  کے لئے کپڑے کا بندوبست کرو گے یابیمار کی تیماداری کرو گے تو سمجھ لو کہ تم نے یہ سب کچھ میرے ساتھ  کیا ۔ یسوع نے ہمیں بتا یا ہے کہ کسی کی عملی مدد  کرنااُس کو انجیل سنانےکا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔

جب کوئی شخص عملی طور پر خدا کی محبت کا اپنی زندگی میں تجربہ کرتا ہے تو اس کے لئے  خدا کی محبت کے پیغام پر ایمان لانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔

پس ہم اس پر کس طرح عمل کریں؟ہم کسی چھوٹے کام سے آغاز کر سکتے ہیں، مثال کےطور پر کسی اداس شخص کو گلےلگانا۔اس کے علاوہ آپ ایسے  اداروں کی مدد کرسکتے ہیں جو بیمارو ں ، پیاسوں اور بھوکوں کی کفالت کرتے ہیں۔آپ کسی مفت کھانا تقسیم کرنے والے ادارے کے ساتھ رضاکارانہ طور پر خدمت کر سکتے ہیں یا اپنی کمیونٹی میں مشنری کام میں حصہ لیں یا کسی دوسرے ملک میں  مشنری دورہ کریں اور وہاں ضرورت مندوں کی امدا دکریں۔ جب آپ دوسروں کی خدمت کا عہد کر لیں گے تو آپ کو بے شمار مواقع ملیں گے نہ صرف لفظوں سے بلکہ عملی طور پر ۔

یہ دُعا کریں۔

خداوند میں کلام کو عمل کے ساتھ ثابت کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔میری مدد کر تاکہ وہ لوگ جو میری زندگی میں آتے ہیں میں ان کی عملی طور پر مدد کر سکوں تا کہ وہ تیری محبت کی طاقت کا تجربہ کریں ۔

دِن 23دِن 25

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے جوائس میئر وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu