YouVersion Logo
تلاش

اپنے کام کا بامقصد بنائیںنمونہ

Give Your Work Meaning

4 دن 4 میں سے

خدا اپنے مقصد کے لئے ہمارے کام کو استعمال کرتا ہے

مشکلات کے بہت سے سالوں بعد یوسف کا خواب حقیقت بنا۔ صرف فرعون نے ہی اسے مصر کے تمام معاملات پر حاکم نہیں بنایا بلکہ اس کے بھائی بھی قحط سے مارے ہوئے خوراک تلاش کرتے ہوئے اس کے پاس آئے اور انہوں نے اپنے بھائی کو سجدہ کیا، اگرچہ ان کو معلوم نہ تھا کہ یہ یوسف ہے۔ خدا نے سات سال اناج کی فراوانی کے اور ساتھ سال قحط کے اس لئے بنائے کہ اس کے لوگ مصر میں پناہ حاصل کریں۔ خدا نے حالات پیدا کئے تا کہ اس کے مقصد کے مطابق یوسف کی تربیت ہو سکے۔

جب یعقوب مر گیا، یوسف کے بھائی ڈر گئے کہ اب وہ ہم سے بدلہ لے گا۔ مگر یوسف کا دھیان خدا کے مقصد پر ہی رہا اور اس نے جواب دیا، "تم نے تو مجھ سے بدی کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن خدا نے اسی سے نیکی کا قصد کیا تاکہ بہت سے لوگوں کی جان بچائے چنانچہ آج کے دن ایسا ہی ہو رہا ہے۔"یوسف خدا کے بڑے منصوبے کا کچھ ہی حصہ دیکھ سکا جس کو آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ ایک دن یوسف دیکھے گا کہ اس کی وجہ سے کتنی زندگیاں بچ سکیں۔

یعقوب 1: 2 – 3 میں بیان ہے، "اے میرے بھائیو! جب تم طرح طرح کی آزمایشوں میں پڑو۔ تو اس کو یہ جان کر کمال خوشی کی بات سمجھنا کہ تمہارے ایمان کی آزمایش صبر پیدا کرتی ہے۔" جب ہم مشکلات میں وفادار رہتے ہیں، ہم خدا کے لئے دروازہ کھولتے ہیں تاکہ وہ ہمارے ذریعہ حیران کن کام کرے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم بھروسہ رکھیں کہ خدا ہمارے کام کو استعمال کرتا ہے تاکہ ہمارے کردار کو بنا کر ہماری طاقت بڑھائے اور ہمیں نتائج نظر آئیں جو ہم کبھی خود سے حاصل نہیں کر سکتے تھے۔

جب ہم مسیح پر دھیان لگاتے ہیں ہمیں یقین آتا ہے کہ خدا ہمارے کام کو ایسے بڑے مقصد کے لئے استعمال کر رہے ہے جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں۔ شاید ہمیں جھلک نظر آئے کہ خدا اپنے بڑے مقصد میں ہمارے کاموں کو کیسے استمعال کر رہا ہے جیسے یوسف کو پتہ چل گیا تھا۔ ایک دن ہم سب کو نظر آئے گا کہ ہماری وفادار کا حصہ خدا کے مقصد میں ہے۔

ذمہ داری لیں کہ خدا کو مشکل حالات کے ذریعہ اپنے آپ کو بہتر بنانے دیں گے اور اپنے کاموں کو خدا کے مقصد اور جلال کے لئے آگے بڑھائے گے۔

دعا

خدا باپ میں جانتا ہوں کہ تو میری زندگی میں اور اس کے ذریعہ کام کر رہا ہے۔ میری مدد کر تا کہ میں ہر دن کے ساتھ اپنے کام پر ابدی نظر رکھ سکوں۔ میرے ایمان کو بڑھا۔ مجھے میرے کام میں فہم عطا کر تاکہ میں جو کچھ بھی کروں وہ تیرے کام کے لئے استعمال ہو سکے۔ یسوع کے نام میں، آمین۔

مذید تلاش کے لئے

کسی اور پر بھی دھیان دیںworkplace devotionals from Workmatters.

دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Give Your Work Meaning

ہم میں سے زیادہ تر لوگ جب بالغ ہو جاتے ہیں تو اپنا 50٪ وقت کام میں گزارتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا کام بامقصد ہو – تا کہ ہمارے کام کی اہمیت بنے۔ مگر پریشانیاں، کام میں ہماری ضرورت اور مشکلات اس کام کو عذاب بنا دیتے ہیں – ہم اس میں آگے بڑھ نہیں سکتے۔ یہ مطالعاتی منصوبہ آپ کی مدد کرے گا تا کہ آپ اس طاقت کو پہچان سکیں جو ایمان میں موجود ہے جو آپ کے کام میں مددگار ثابت ہو گی۔

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Workmatters کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: /http://www.workmatters.org/workplace-devotions