YouVersion Logo
تلاش

اپنے کام کا بامقصد بنائیںنمونہ

Give Your Work Meaning

1 دن 4 میں سے

ہمارا انتخاب ہمارے کام کا مقصد ہے

پیدایش 37: 5 – 7 اور 9 میں یوسف کو خدا کی بلاہٹ کا خواب آیا جس میں خدا نے اس کی زندگی کے بارے میں بتایا۔ اس کو خواب آیا کہ وہ ایک طاقت ور عہدے پر سرفراز ہو گا اور اس کے اپنے خاندان کے لوگ اس کو سجدہ کریں گے۔ یہ سن کر اس کے بھائی اس سے حسد کرنے لگے اور اپنے اس چھوٹے بھائی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش میں لگ گئے۔ جب وہ گھر سے دور تھے اور یوسف ان کی حرکتیں دیکھنے آیا، انہوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور اس کو غلام کے طور پر بیچ دیا۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ یوسف کو ایک بڑے پریشانی بھرے راستہ کا سامنہ ہوا۔

یوسف سے زبردستی ایک بےگانہ ملک میں مشقت کروائی گئی جہاں لوگوں خدا کو نہیں مانتے تھے، مگر وہ اس کی یہ آزادی نہ چھین سکے کہ اس کا کام کرنے کا طریقہ کیسے ہو۔ یوسف نے اپنے کام کو اپنی پہچان بننے نہ دیا۔ اس سے کام کروانے والا فوطیفار تھا، یوسف نے چنا کہ وہ خدا کے لئے کام کرے گا اور اپنا کام بہترین طریقہ سے کرے گا۔ اس کے نتیجہ میں خدا نے یوسف کو ہر کام میں کامیابی عطا کی اور فوطیفار نے یوسف کو جو کچھ اس کا تھا اس پر اختیار دیا۔

ہم سب کے خواب ہوتے ہیں ان کاموں کے بارے میں جو ہم کرنا چاہتے ہیں۔ جو کام آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اس خواب سے بہت آگے ہیں جو آپ دیکھتے ہیں۔ ہم جانتے بوجھتے یا انجانے میں جو کچھ بھی منتخب کرتے ہیں وہ ہمارا کام ہے۔ ہم اپنے کام کو جتنی اہمیت دیتے ہیں وہ ہمارے رویہ کو ظاہر کرتی ہے کہ ہم اس کام کو کس قدر حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس کے اثر سے ہمارے کام میں بہتری اور نفاست آتی ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ خدا ہمیں کیسے استعمال کرے گا۔

ہمیں آزادی ہے کہ ہم مثبت کام کا انتخاب کریں۔ ہمیں بس اپنا کام اچھی طرح کرنا ہے مگر ہم میں لوگوں کو مسیح نظر آنا چاہئے۔ نتیجہ کے طور پر ہماری پہچان مسیح ہے ہمارا کام نہیں۔ خدا سے درخواست کریں کہ آپ کے کام میں خدا کی بادشاہت ظاہر ہو سکے۔

دعا

باپ خدا میری مدد فرما کہ میں تیری آنکھوں سے اپنے کام کو آج دیکھ سکوں۔ میری مدد کر کہ میں یاد کر سکون کہ تو میرے کام کا استعمال کرتا ہے کہ بہترین نتائج آ سکیں اور اس محبت میں خدا کی محبت نظر آ سکے۔ جن لوگوں کے ساتھ میں کام کرتا ہوں وہ آج مجھ میں مسیح کو دیکھ سکیں۔ یسوع کےنام میں آمین۔

مذید تلاش کے لئے

کیسے خدا نے مقصد تلاش کیا بہت ادنیٰ سے کام میں Workmatters blog.

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Give Your Work Meaning

ہم میں سے زیادہ تر لوگ جب بالغ ہو جاتے ہیں تو اپنا 50٪ وقت کام میں گزارتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا کام بامقصد ہو – تا کہ ہمارے کام کی اہمیت بنے۔ مگر پریشانیاں، کام میں ہماری ضرورت اور مشکلات اس کام کو عذاب بنا دیتے ہیں – ہم اس میں آگے بڑھ نہیں سکتے۔ یہ مطالعاتی منصوبہ آپ کی مدد کرے گا تا کہ آپ اس طاقت کو پہچان سکیں جو ایمان میں موجود ہے جو آپ کے کام میں مددگار ثابت ہو گی۔

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Workmatters کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: /http://www.workmatters.org/workplace-devotions