اپنے کام کا بامقصد بنائیںنمونہ
اپنے کام کے حوالہ سے خدا کی مرضی کا انتخاب کرنا
اکثر مسیحی لوگوں کو یہ غلط فہمی ہوتی ہے کہ خدا کی نظر صرف پادری کے کام ، خدمت گزاروں کے کام اور غیر منافع بخش تنظیموں کے کاموں پر ہوتی ہے۔ خطرہ اس بات کا ہے کہ ہم دوسرے کے کاموں کی عیب جوئی کرتے ہیں جو کہ ہمارے رویے اور آگے بڑھنے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ سچائی یہ ہے کہ تمام کام خدا کے اختیار میں ہوں۔ خدا چاہتا ہے کہ اہم اس کے ساتھ چلیں اور دوسرے کے لئے کام کریں اور خدا کے مقصد کو پورا کریں۔
یوسف کو اس بات کی سمجھ اس کے بڑے امتحان کے دوران آئی۔ یوسف میں برا رویہ پیدا نہیں ہوا، جب کہ اس کے حالات برے سے بد تر ہوتے جا رہے تھے۔ یوسف کو اس لئے برا نہیں لگا کیونکہ اس کو پتہ تھا کہ وہ جو کچھ کر رہا ہے وہ اس کی بلاہٹ نہیں ہے۔ یوسف کو پتہ تھا کہ وہ جو کچھ کر رہا ہے وہ خدا کے لئے ہے۔ نتیجہ کے طور پر پیدایش 39 بیان کرتا کہ "خدا یوسف کے ساتھ تھا" یہ جملہ چار بار آیا۔ (پیدایش 39 : 2، 3، 21، 23)۔ جب فوطیفار کی بیوی یوسف کو تنگ کرتی جا رہی تھی، اس نے کہا "میرے آقا کو خبر بھی نہیں کہ اس گھر میں میرے پاس کیا کیا ہے۔۔۔تو بھلا میں کیونکہ ۔۔۔ خدا کا گنہگار بنوں؟" یوسف کو معلوم ہو گیا کہ اس کی کامیابی خدا کی طرف سے ہے اور بدی سے بچ کر اسے خدا کو جلال دینا ہے۔
اگر چہ یوسف نے وہی کیا جو ٹھیک تھا مگر اس پر چھوٹا الزام لگایا گیا، اس کو کام سے نکال دیا گا اور جیل میں ڈال دیا گیا۔ غیر مناسب حالالت کے دوران یوسف نے خدا کو جلال دینا اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کی خدمت کرنا نہ چھوڑا۔ اور دوبار خدا نے اسے قید خانہ کے داروغہ کی نظر میں اسے مقبول بنایا۔
ہمیں بھی کام کے دوران، یوسف کی طرح، غیر مناسب حالات کا سامنہ ہو سکتا ہے۔ ہمیں اپنے کام کے حوالہ سے برے رویے کو پیدا ہونے سے روکنا ہو گا۔ یسوع نے ہمیں بتایا، "میں نے تم سے یہ باتیں اس لئے کہیں کہ تم مجھ میں اطمینان پاؤ ۔ دنیا میں مصیبت اٹھاتے ہو لیکن خاطر جمع رکھو میں دنیا پر غالب آیا ہوں۔" (یوحنا 16 :33)۔
آج آپ اپنے کام کو خدا کی آنکھوں سے کیسے دیکھ سکتے ہیں؟
دعا
خدا باپ، اے خدا میں اس کام کے لئے شکرگزار ہو جو تو نے مجھے دیا ہے۔ مجھے کامیابی عطا کرنے کے لئے شکریہ۔ میری مدد فرما تا کہ میں تیری پیروری کر سکوں اور دوسروں کی خدمت خدا کے خوف کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین طریقہ سے کر سکوں، اس وقت بھی جب کام میری مرضی کے مطابق نہ ہو رہا ہو۔ میری مدد فرما تا کہ میرا دھیان یسوع کی طرف لگا رہے۔ یسوع کے نام میں آمین۔
مذید تلاش کے لئے
تلاش کریں کہ آپ اپنے کام میں خدا کا مقصد کیسے تلاش کر سکتے ہیں اس کو دیکھیں video with Bonnie Wurzbacher , Former SVP, Coca-Cola Company.
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
ہم میں سے زیادہ تر لوگ جب بالغ ہو جاتے ہیں تو اپنا 50٪ وقت کام میں گزارتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا کام بامقصد ہو – تا کہ ہمارے کام کی اہمیت بنے۔ مگر پریشانیاں، کام میں ہماری ضرورت اور مشکلات اس کام کو عذاب بنا دیتے ہیں – ہم اس میں آگے بڑھ نہیں سکتے۔ یہ مطالعاتی منصوبہ آپ کی مدد کرے گا تا کہ آپ اس طاقت کو پہچان سکیں جو ایمان میں موجود ہے جو آپ کے کام میں مددگار ثابت ہو گی۔
More