صفنیاہؔ 3
3
یروشلیمؔ
1افسوس اُس سرکش،
ظالِم اَور ناپاک شہر پر،
2وہ کسی کی نہیں سُنتا،
نہ کسی کی تربّیت کو قبُول کرتا ہے۔
وہ یَاہوِہ پر توکّل نہیں کرتا
وہ اَپنے خُدا کے قریب آنا نہیں چاہتا کہ اُن کی عبادت کرے۔
3اُس کے اَندر اُس کے سردار گرجنے والے شیر ہیں،
اَور اُس کے حُکمران شام کو نکلنے والے بھیڑئے ہیں،
جو صُبح کے لیٔے کچھ نہیں چھوڑتے۔
4اُس کے نبی مغروُر ہیں؛
وہ دغاباز ہیں۔
اُس کے کاہِنؔ مَقدِس کو ناپاک کرتے ہیں
اَور آئین کو مروڑتے ہیں۔
5یَاہوِہ جو اُس شہر کے اَندر ہے، بڑا صادق ہے؛
وہ بےاِنصافی نہیں کرتا۔
وہ ہر صُبح بلاناغہ
اَپنی عدالت کا کام اَنجام دیتاہے،
پھر بھی بدکار لوگ
اَپنے کئے پر شرمندہ نہیں ہوتے۔
یروشلیمؔ اَب بھی تَوبہ نہیں کر رہا
6مَیں نے قوموں کو کاٹ ڈالا ہے؛
اُن کے بُرج توڑ دئیے گیٔے ہیں۔
مَیں نے اُن کے کوچوں کو ویران کر دیا ہے،
وہاں سے کویٔی نہیں گُزرتا۔
اُن کے شہر اُجاڑ دئیے گیٔے ہیں؛
کویٔی باقی نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایک بھی نہیں۔
7یروشلیمؔ کے بارے میں مَیں نے سوچا،
تُو میرا خوف ضروُر مانے گا
اَور تربّیت کو قبُول کرےگا!
تَب اُس کی بستی کاٹی نہ جائے گی،
اَور نہ ہی اُسے کسی سزا کا شِکار ہونا پڑےگا۔
لیکن پھر بھی وہ اَپنی تمام بدظنی میں
لگے رہنے پر بضِد رہے۔
8یَاہوِہ فرماتے ہیں ذرا اِنتظار کرو،
اُس دِن کا جَب مَیں تمہارے خِلاف شہادت دُوں گا۔
مَیں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں قوموں
مملکتوں اَور بادشاہوں کو جمع کروں گا
میں اُن پر اَپنا غیرت کا قہر نازل کروں گا۔
شدید قہر۔
میرا قہر آگ کی طرح ہوگا
جو ساری دُنیا کو جَلا کر رکھ دے گا۔
اسرائیل کے باقی ماندہ افراد کی بحالی
9تَب مَیں لوگوں کے ہونٹ پاک صَاف کروں گا،
تاکہ وہ سَب کے سَب یَاہوِہ کا نام لیں
اَور مِل جُل کر اُن کی عبادت کریں۔
10کُوشؔ (جہاں سے دریائے نیل نکلتا ہے) کی دریاؤں سے
میرے بکھرے ہُوئے لوگ،
میرے لیٔے تحفے لے کر آئیں گے۔
11تَب یروشلیمؔ شہر اُن بدیوں پرجو میرے خِلاف کی گئیں
شرمندہ نہ ہوگا،
کیونکہ مَیں اُس شہر سے متکبّر لوگوں کو
نکال دُوں گا۔
پھر مغروُر لوگ میرے پاک پہاڑ پر یروشلیمؔ میں باقی نہ رہیں گے۔
12لیکن مَیں شہر میں حلیموں کو
اَور اُنہیں جو غُرور نہیں کرتے، چھوڑ دُوں گا،
اَور وہ یَاہوِہ پر توکّل رکھیں گے۔
13جو لوگ اِسرائیل میں باقی رہ جایٔیں گے وہ غلط نہ کریں گے؛
وہ جھُوٹ نہ بولیں گے،
وہ اَپنی فریبی باتوں سے لوگوں کو دھوکا نہیں دیں گے؛
وہ کھایٔیں گے اَور اِستراحت فرمائیں گے
اَور اُنہیں ڈرانے والا کویٔی نہ ہوگا۔
14اَے صِیّونؔ کی بیٹی نغمہ سرائی کر؛
یروشلیمؔ، نغمہ سرائی کر؛
اِسرائیل خُوشی سے للکار!
یروشلیمؔ شادمان ہو،
اَور پُورے دِل سے خُوشی منا۔
15یَاہوِہ نے تُجھے سزا دینے سے اَپنا ہاتھ روک لیا ہے،
اُنہُوں نے تیرے دُشمنوں کو دُور بھیج دیا ہے۔
اِسرائیل کا بادشاہ، یَاہوِہ تیرے ساتھ ہے؛
تُو تکلیف پانے سے پھر کبھی نہ ڈرے گا۔
16اُس دِن یروشلیمؔ کو بتایا جائے گا،
اَے شہر صِیّونؔ، مت ڈر
اَپنے ہاتھوں کو لنگڑانے نہ دیں۔
17یَاہوِہ تیرا خُدا تیرے ساتھ ہے،
وہ عظیم قوی یَاہوِہ تُجھے بچائیں گے۔
وہ تیرے سبب سے خُوشی منائیں گے،
اَپنی مَحَبّت میں وہ تُمہیں پھر کبھی نہیں جھڑکیں گے،
وہ گائیں گے اَور آپ کے لیٔے خُوشی منائیں گے۔
18مَیں تُجھ سے اُن تمام لوگوں کو نکال دوں گا
جو تیری مُقرّرہ عیدوں میں شامل ہونے پر ماتم کرتے ہیں
جو تمہارے لئے ایک بوجھ اَور ملامت ہے۔
19اُس وقت میں اُن سَب کو
جنہوں نے تُمہیں تکلیف پہُنچائی ہے، سزا دُوں گا؛
میرے اَپنے بندوں کو جو چل نہیں سکتے، بچا لُوں گا
اَور اُنہیں اَپنے پاس جمع کروں گا جنہیں دُور پھینک دیا گیا ہے،
مَیں اُن کی تعریف کروں گا اَور اُنہیں عزّت دُوں گا
جہاں اُنہیں شرمندہ ہونا پڑا تھا۔
20اُس وقت میں تُمہیں جمع کروں گا؛
اَور تُمہیں گھر واپس لے آؤں گا۔
اَور مَیں تُمہیں عزّت اَور تمجید عطا کروں گا
ہر جگہ کے لوگوں کی طرف سے
مَیں تمہارے لیٔے سارے کام اَچھّے ہونے دُوں گا جب مَیں تمہارے دولت کو بحال کروں گا تب میں تمہاری ساری قوموں
جَیسا کہ تُم اَپنی آنکھوں سے دیکھ لوگے،
یَاہوِہ فرماتے ہیں۔
موجودہ انتخاب:
صفنیاہؔ 3: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.