صفنیاہؔ 2

2
یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کا اِنصاف قوموں کے ساتھ کیا جاتا ہے
یہُوداہؔ کو تَوبہ کرنے کا بُلاوا
1اَے بے شرم قوم کے لوگو،
ایک جگہ جمع ہو جاؤ، ایک جگہ!
2قوانین کے نافذالعمل ہونے سے پہلے
اَور وہ دِن تُمہیں بھُوسے کی مانند اُڑا لے جائے،
اُس سے پہلے کہ یَاہوِہ کا قہر شدید تُم پر نازل ہو،
اَور یَاہوِہ کے غضب کا دِن تُم پر آ پہُنچے۔
3اَے زمین کے حلیموں، یَاہوِہ کی تلاش کرو،
تُم جو کہ اُن کے اَحکام پر عَمل کرتے ہو۔
اُن کی راستبازی کی کھوج کرو اَور اُن کی فروتنی کو ڈھونڈو،
شاید تُم یَاہوِہ کے قہر کے دِن
پناہ پا سکو۔
فلسطینیوں کے خِلاف
4غزّہؔ کو ترک کر دیا جائے گا
اَور اشقلونؔ ویران کیا جائے گا۔
اَور اشدُودؔ دوپہر ہی کو نکال دیا جائے گا
اَور عقرونؔ کو جڑ سے اُکھاڑ دیا جائے گا۔
5تُم جو ساحِل پر رہتے ہو تُم پر افسوس،
یعنی کریتیوں کی قوم پر افسوس؛
یَاہوِہ کا کلام تمہارے خِلاف ہے،
اَے کنعانؔ، فلسطینیوں کی سرزمین،
وہ کہتے ہیں، ”مَیں تُمہیں تباہ کر دُوں گا،
اَور کویٔی باقی نہ چھوڑا جائے گا۔“
6سمُندر کے کنارے والی زمین جہاں کریتی رہتے ہیں،
اُن کی زمین گلّہ بانوں کی ہو جائے گی جہاں وہ اَپنے
بھیڑوں کے باڑے بنا لیں گے۔
7وہ یہُوداہؔ کے گھرانے کے باقی بچے ہُوئے لوگوں کے
ہاتھ میں چلی جائے گی؛
جہاں اُنہیں چراگاہیں ملیں گی۔
شام کو وہ وہاں
اشقلونؔ کے گھروں میں لیٹا کریں گے۔
یَاہوِہ اُن کا خُدا اُن کی حِفاظت کریں گے؛
اَور اُن کی دولت کو بحال کریں گے۔#2‏:7 اَور اُن کی دولت کو بحال کریں گے دُوسرے نُسخوں کے مطابق اُن کے قَیدیوں کو واپس لے آئیں گے
مُوآب اَور بنی عمُّون کے خِلاف
8مَیں نے مُوآب کی ملامت
اَور بنی عمُّون کی طَعنہ زنی سُنی ہے،
جنہوں نے میرے لوگوں کو بے عزّت کیا
اَور اُن کی زمین کو لے لینے کی دھمکیاں دیں۔
9اِس لیٔے میری حیات کی قَسم،
قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کا خُدا فرماتے ہیں۔
مُوآب ضروُر سدُومؔ کی مانند ہو جائے گا
اَور بنی عمُّون عمورہؔ کی مانند۔
وہ کانٹوں کی زمین اَور نمک کی کان،
اَور ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے۔
میرے لوگوں میں سے باقی بچے ہُوئے لوگ اُنہیں غارت کر دیں گے؛
اَور میری قوم کے باقی لوگ اُن کی زمین وارِث ہوں گے۔
10اَپنے تکبُّر کی وجہ سے اُنہیں یہ سَب کچھ دیکھنا پڑےگا،
کیونکہ اُنہُوں نے قادرمُطلق یَاہوِہ کے لوگوں کی ملامت
کی اَور اُن سے تکبُّر سے پیش آئے۔
11یَاہوِہ اُن کے لیٔے ہیبت ناک ہونگے
اَور وہ زمین کے تمام معبُودوں کو لاغر کر دیں گے۔
اَور بحری ممالک کے تمام باشِندے اَپنی اَپنی جگہ میں،
اُن کی عبادت کریں گے۔
کُوشؔ کے خِلاف
12اَے کُوشؔ والو،
تُم بھی میری تلوار کا لقمہ بنوگے۔
اشُور کے خِلاف
13وہ اَپنا ہاتھ شمال کی طرف دراز کرےگا
اَور اشُور کو تباہ کر دے گا۔
اَور نینوہؔ کو ویران
اَور بیابان کی مانند خشک کر دے گا۔
14اُس میں جنگلی جانور کے ریوڑ،
اَور ہر قِسم کے حَیوان لیٹیں گے۔
چیخنے والا اُلّو حواصل اَور خارپُشت
اُس کے سُتونوں کے سِروں پر گھونسلے بنائیں گے۔
اَور اُن کے بولنے کی آواز کھڑکیوں میں سے سُنایٔی دے گی،
اُس کی دہلیزوں میں ویرانی ہوگی،
کیونکہ دیودار کا کام کھُلا چھوڑا جایٔےگا۔
15یہ شادمانی کا شہر تھا
جو اَمن کا تھا۔
اَور اَپنے دِل میں یہ کہا کرتا تھا،
کہ بس مَیں ہی مَیں ہُوں، میرے سِوا کویٔی نہیں۔
وہ کیسا ویران ہو گیا ہے،
جہاں اَب درندوں کا اڈّا ہیں!
اَورجو اُس کے پاس سے گُزرتے ہیں
وہ مُکّے ہلاتے ہیں اَور ہنسی اُڑاتے ہیں۔

موجودہ انتخاب:

صفنیاہؔ 2: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in