حگّیؔ 1
1
یَاہوِہ کا بیت المُقدّس تعمیر کرنے کی دعوت
1داریاویشؔ بادشاہ کی حُکومت کے دُوسرے سال کے چھٹے مہینے کی پہلی تاریخ کو شیالتی ایل کے بیٹے زرُبّابِیل کو جو یہُوداہؔ کا حاکم تھا اَور یہُوصدقؔ کے بیٹے اعلیٰ کاہِن یہوشُعؔ کو حگّیؔ نبی کی مَعرفت یَاہوِہ کا کلام پہُنچا۔
2قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”یہ لوگ کہتے، ’ابھی یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو تعمیر کرنے کا وقت نہیں آیا ہے۔‘ “
3تَب یَاہوِہ کا کلام حگّیؔ نبی کی مَعرفت پہُنچا: 4”کیا تمہارے لیٔے خُود پکّی چھت گھروں میں رہنے کا یہ وقت ہے، جَب کہ بیت المُقدّس ویران پڑا ہے؟“
5اَب قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”تُم اَپنی روِش پر غور کرو۔ 6تُم نے بہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا۔ تُم کھاتے ہو پر آسُودہ نہیں ہوتے۔ تُم پیتے ہو پر پیاس نہیں بُجھتی۔ تُم کپڑے پہنتے ہو پر گرم نہیں ہوتے۔ تُم اَپنی کمائی ہُوئی مزدُوری سوراخ دار تھیلی میں رکھتے ہو۔“
7قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”اَپنی روِش پر غور کرو۔ 8پہاڑوں پر جاؤ اَور لکڑی لاکر میرا بیت المُقدّس تعمیر کرو تاکہ اُسے دیکھ کر مُجھے خُوشی مِلے اَور میری تمجید ہو۔“ یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔ 9تُم نے بہت فصل پانے کی اُمّید رکھی لیکن تھوڑا ہی مِلا اَور جَب تُم اُسے لے کر اَپنے گھر لایٔے تو مَیں نے اُسے اُڑا دیا۔ کیوں؟ کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، کیونکہ میرا بیت المُقدّس ویران ہے اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنے اَپنے گھر میں مصروف ہے۔ 10اِس لیٔے تمہاری وجہ سے آسمان سے شبنم نہیں گرتی اَور زمین اَپنی پُوری فصل نہیں دیتی۔ 11اِس لئے مَیں نے حُکم دیا ہے کہ کھیتوں اَور پہاڑوں پر، اناج، نئی انگور کی مَے، زَیتُون تیل اَور زمین کی ساری پیداوار پر اَور اِنسانوں اَور حَیوانوں پر اَور تمہارے ہاتھ کی تمام محنت پر خشک سالی کو طلب کیا۔
12تَب شیالتی ایل کے بیٹے زرُبّابِیل اَور یہُوصدقؔ کے بیٹے یہوشُعؔ اعلیٰ کاہِن اَور تمام باقی لوگوں نے اَپنے یَاہوِہ کے کلام کی فرمانبرداری کی اَور حگّیؔ نبی کے پیغام کو سُنا کیونکہ یَاہوِہ اُن کے خُدا نے اُسے بھیجا تھا۔ اَور لوگ یَاہوِہ سے خوفزدہ ہُوئے۔
13تَب یَاہوِہ کے پیغمبر حگّیؔ نے یَاہوِہ کا پیغام اُن لوگوں کو سُنایا: یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں کہ، ”مَیں تمہارے ساتھ ہُوں۔“ 14تَب یَاہوِہ نے شیالتی ایل کے بیٹے زرُبّابِیل یہُوداہؔ کے حاکم اَور یہُوصدقؔ کے بیٹے یہوشُعؔ اعلیٰ کاہِن اَور باقی لوگوں کی رُوح کو اُبھارا اَور اُنہُوں نے آکر اَپنے قادرمُطلق یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں کام کرنا شروع کر دیا۔ 15یہ کام داریاویشؔ بادشاہ کی سلطنت کے دُوسرے سال کے چھٹے مہینے کی چوبیس تاریخ کو ہُوا۔
نیا بیت المُقدّس کا جلال
بادشاہ داریاویشؔ کے دُوسرے سال میں،
موجودہ انتخاب:
حگّیؔ 1: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.