YouVersion Logo
تلاش

زبُور 24

24
زبُور 24
داویؔد کا زبُور۔
1یہ زمین اَور اُس کی ساری چیزیں یَاہوِہ ہی کی مِلکیّت ہیں،
جہان اَور اہلِ جہان بھی جو اِس میں رہتے سَب اُن ہی کے ہیں؛
2کیونکہ اُن ہی نے سمُندروں کے اُوپر اُس کی بُنیاد رکھی
اَور سیلابوں پر اُسے قائِم کیا۔
3یَاہوِہ کے پہاڑ پر کون چڑھے گا؟
اَور اُن کے پاک مَقدِس میں کون کھڑا رہے گا؟
4وُہی جِس کے ہاتھ صَاف اَور دِل پاک ہو،
جسے بُتوں سے کویٔی رغبت نہیں
اَورجو جھُوٹی قَسم نہیں کھاتا۔
5وہ یَاہوِہ کی طرف سے برکت پایٔےگا
اَور اَپنے مُنجّی خُدا کی طرف سے بَری ہونے کا حق۔
6آپ کے طالبوں کی پُشت اَیسی ہی ہوتی ہے،
یہی آپ کی نظرِکرم کے خواہاں ہیں، اَے یعقوب کے خُدا۔
7اَے پھاٹکو! اَپنے سربُلند کرو؛
اَے قدیم دروازو! اُونچے ہو جاؤ،
تاکہ جلال کا بادشاہ داخل ہو۔
8یہ جلال کا بادشاہ کون ہے؟
یَاہوِہ، جو قوی اَور قادر،
یَاہوِہ جو جنگ میں زورآور ہیں۔
9اَے پھاٹکو، اَپنے سربُلند کرو؛
اَے قدیم دروازو! اُونچے ہو جاؤ،
تاکہ جلال کا بادشاہ داخل ہو۔
10یہ جلال کا بادشاہ کون ہے؟
قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا۔
وُہی جلال کا بادشاہ ہیں۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 24: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in