YouVersion Logo
تلاش

زبُور 25

25
زبُور 25
داویؔد کا زبُور۔
1اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میں اَپنی جان آپ کی طرف اُٹھاتا ہُوں،
کیونکہ میرا توکّل آپ پر ہے۔
2اَے میرے خُدا، مَیں نے آپ پر توکّل کیا ہے۔
مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں،
نہ میرے دُشمنوں کو فتح کے شادیانے بجانے دیں۔
3جو آپ سے اُمّید لگائے بیٹھا ہو
وہ کبھی شرمندہ نہ ہوگا،
لیکن جو ناحق بےوفائی کرتے ہیں،
شرمندہ ہوں گے۔
4اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ دِکھائیں،
اَور مُجھے اَپنی راہوں کی تعلیم دیں؛
5اَپنی سچّائی پر مُجھے چلائیں اَور تعلیم دیں،
کیونکہ آپ میرے مُنجّی خُدا ہیں،
اَور دِن بھر میں آپ ہی سے اُمّید لگائے رہتا ہُوں۔
6اَے یَاہوِہ، اَپنی بڑی شفقت و مَحَبّت کو یاد کریں،
کیونکہ وہ اَزل سے ہیں۔
7میری جَوانی کے گُناہوں کو
اَور میرے باغی طریقوں کو یاد نہ کریں؛
اَپنی شفقت کے مُطابق مُجھے یاد فرمائیں،
کیونکہ اَے یَاہوِہ، آپ نیک ہیں۔
8یَاہوِہ نیک اَور راست ہیں؛
اِس لیٔے وہ گُنہگاروں کو اَپنی راہوں کی تعلیم دیتے ہیں۔
9وہ حلیموں کو بھلائی کی ہدایت کرتے ہیں،
اَور اُنہیں اَپنی تعلیم کی راہ پر چلاتے ہیں۔
10جو یَاہوِہ کے عہد کی شَریعت پر عَمل کرتے ہیں،
اُن کے لیٔے اُس کی سَب راہیں شفقت آمیز اَور سچّی ہوتی ہیں۔
11اَے یَاہوِہ، اَپنے نام کی خاطِر،
میری بدکاری مُعاف کر دیں، حالانکہ وہ سنگین ہے۔
12یَاہوِہ کا خوف رکھنے والا شخص کون ہے؟
وہ اُسے اُس راہ کی تعلیم دیں گے جو اُس کے لیٔے چُنی گئی ہے۔
13وہ اَپنے دِن خُوشحالی میں گزارے گا،
اَور اُس کی اَولاد زمین کی وارِث ہوگی۔
14یَاہوِہ اَپنے خوف رکھنے والوں پر اَپنے راز کھولتے ہیں؛
اَور اَپنا عہد اُن پر ظاہر کرتے ہیں۔
15میری آنکھیں سدا یَاہوِہ پر لگی رہتی ہیں،
کیونکہ صِرف وُہی میرے پاؤں کو پھندے سے چھُڑائیں گے۔
16میری طرف متوجّہ ہوکر اَور مُجھ پر مہربانی کریں،
کیونکہ مَیں اکیلا اَور مُصیبت زدہ ہُوں۔
17میرے دِل کی بڑھی ہوئی پریشانیوں کو دُور کریں،
مُجھے میری تکلیف سے رِہائی بخشیں۔
18میری مُصیبت اَور تکلیف پر نظر کریں،
اَور میرے سَب گُناہ مُعاف فرمائیں۔
19میرے دُشمنوں کو دیکھ وہ شُمار میں کتنے بڑھ گیٔے ہیں
اَور مُجھ سے کس قدر سخت عداوت رکھتے ہیں!
20میری جان کی حِفاظت کریں اَور مُجھے چھُڑائیں؛
مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں،
کیونکہ مَیں آپ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔
21صداقت اَور راستبازی میری حِفاظت کریں،
کیونکہ مُجھے یَاہوِہ آپ کی ہی آس ہے۔
22اَے خُدا، اِسرائیل کو بچائیں،
اُس کی ساری مُشکلات سے چھُڑا لیں۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 25: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in