YouVersion Logo
تلاش

زبُور 26

26
زبُور 26
داویؔد کا زبُور۔
1اَے یَاہوِہ، میرا اِنصاف کریں،
کیونکہ مَیں نے پاک زندگی گزاری ہے؛
مَیں نے پس و پیش کئے بغیر
یَاہوِہ پر توکّل کیا ہے۔
2اَے یَاہوِہ، مُجھے جانچیں اَور آزمائیں،
میرے دِل اَور دماغ کو پرکھیں؛
3کیونکہ آپ کی لافانی مَحَبّت ہمیشہ میرے سامنے ہے،
اَور مَیں مسلسل آپ کی سچّائی کی راہ پر گامزن ہُوں۔
4میں دغابازوں کی صحبت میں نہیں بیٹھتا،
اَور نہ ریاکاروں کے ہمراہ چلتا ہُوں؛
5بدکاروں کی محفل سے مُجھے نفرت ہے
اَور بدکار لوگوں کے ساتھ بیٹھنے سے دُور بھاگتا ہُوں۔
6میں اَپنے ہاتھ دھوکر اَپنی بےگُناہی ثابت کروں گا،
اَے یَاہوِہ، اَور تَب آپ کے مذبح کا طواف کروں گا،
7تاکہ بُلند آواز سے آپ کی سِتائش کروں
اَور آپ کے سَب عجِیب کارناموں کو بَیان کروں۔
8اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی قِیام گاہ،
اَور آپ کی جلالی بارگاہ کو عزیز رکھتا ہُوں۔
9آپ میری جان کو اُن گُنہگاروں کے ساتھ،
اَور میری زندگی کو اُن خُونخواروں کے ساتھ نہ لیں،
10جِن کے ہاتھوں میں بُرے منصُوبے ہیں،
اَور جِن کے داہنے ہاتھ رشوتوں سے بھرے ہُوئے ہیں۔
11لیکن مَیں بے عیب زندگی گزارتا ہُوں؛
مُجھے چھُڑا لیں اَور مُجھ پر رحم فرمائیں۔
12میرے پاؤں ہموار جگہ پر قائِم رہتے ہیں؛
میں بڑے مجمع میں یَاہوِہ کی سِتائش کروں گا۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 26: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in