YouVersion Logo
تلاش

زبُور 27

27
زبُور 27
داویؔد کا زبُور۔
1یَاہوِہ میری رَوشنی اَور میری نَجات ہیں۔
مُجھے کس کا ڈر ہے؟
یَاہوِہ میری زندگی کا محکم قلعہ ہیں۔
مُجھے کس کی ہیبت ہے؟
2جَب بدکار مُجھے کھا ڈالنے کے لیٔے
مُجھ پر چڑھ آئیں گے،
جَب میرے دُشمن اَور میرے مُخالف مُجھ پر حملہ کریں گے،
تو وہ خُود ہی ٹھوکر کھا کر گِر پڑیں گے۔
3خواہ لشکر میرا محاصرہ کر لے،
میرا دِل خوف نہ کھائے گا؛
خواہ میرے خِلاف جنگ چھڑ جائے،
تَب بھی میں خُدا پر بھروسا رکھوں گا۔
4مَیں نے یَاہوِہ سے ایک درخواست کی ہے،
میں یہ چاہتا ہُوں:
عمر بھر میں یَاہوِہ کے گھر میں رہُوں،
یَاہوِہ کا جمال دیکھتا رہُوں
اَور اُنہیں اُس کے مَقدِس میں ڈھونڈتا رہُوں۔
5کیونکہ مُصیبت کے دِن
وہ مُجھے اَپنے مَسکن میں محفوظ رکھیں گے؛
وہ مُجھے اَپنے خیمہ میں پناہ دے کر چُھپائے رکھیں گے؛
اَور مُجھے چٹّان پر چڑھا دیں گے۔
6تَب میرا سَر اُن دُشمنوں سے اُونچا ہوگا،
جنہوں نے مُجھے گھیر رکھا ہے
اَور مَیں خُوشی سے للکار کر اُن کے خیمہ میں قُربانی گزرانوں گا؛
میں یَاہوِہ کے لیٔے گاؤں گا اَور مدح سرائی کروں گا۔
7اَے یَاہوِہ، جَب مَیں پُکاروں تو میری آواز سُنیں؛
مُجھ پر رحم فرمائیں اَور مُجھے جَواب دیں۔
8میرا دِل آپ کے متعلّق کہتاہے، ”آپ کے دیدار کا طالب ہو!“
اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے دیدار کا طالب رہُوں گا۔
9مُجھ سے روپوش نہ ہوں،
اَپنے خادِم کو غُصّہ میں آکر نہ نکالیں؛
کیونکہ آپ میرے مددگار رہے ہیں۔
اَے میرے مُنجّی خُدا،
مُجھے مُسترد نہ کریں اَور نہ ہی ترک کریں۔
10خواہ میرے باپ اَور ماں مُجھے ترک کر دیں،
تو بھی یَاہوِہ مُجھے قبُول فرمائیں گے۔
11اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ سکھائیں؛
اَور مُجھ پر ظُلم ڈھانے والوں کے سبب سے
مُجھے راہِ راست پر چلائیں۔
12مُجھے میرے مُخالفوں کی مرضی پر نہ چھوڑیں،
کیونکہ جھُوٹے گواہ اَور تشدّد بھڑکانے والے،
میرے خِلاف اُٹھے ہیں۔
13مُجھے اَب بھی اِس بات کا یقین ہے:
کہ میں زندوں کی زمین پر
یَاہوِہ کے اِحسَان کو دیکھ لُوں گا۔
14یَاہوِہ کا اِنتظار کرو؛
ثابت قدم رہ کر حوصلہ رکھو،
اَور یَاہوِہ پر آس رکھو۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 27: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in