زبُور 23
23
زبُور 23
داویؔد کا زبُور۔
1یَاہوِہ میرا چوپان ہیں، مُجھے کویٔی کمی نہ ہوگی۔
2وہ مُجھے سبز و شاداب چراگاہوں#23:2 چراگاہوں بھیڑوں کے چرنے اَور آرام کرنے کے لیٔے اَچھّی جگہ میں بِٹھاتے ہیں،
وہ مُجھے سکون بخش چشموں کے پاس لے جاتے ہیں،
3اَور میری جان کو بحال کرتے ہیں۔
وہ اَپنے نام کی خاطِر
صداقت کی راہوں پر میری رہنمائی کرتے ہیں۔
4خواہ میں موت کی تاریک وادی
میں سے ہوکر گزروں،
تو بھی میں کسی بُلا سے نہ خوف کھاؤں گا،
کیونکہ آپ میرے ساتھ ہیں،
آپ کا عصا اَور آپ کی چھڑی،
مُجھے تسلّی بخشتے ہیں۔
5آپ میرے دُشمنوں کے رُوبرو
میرے لیٔے دسترخوان بچھاتے ہیں۔
آپ نے میرے سَر پر تیل مِلا ہے؛
میرا پیالہ لبریز ہوتاہے۔
6یقیناً نیکی اَور شفقت و مَحَبّت#23:6 شفقت و مَحَبّت اِس عِبرانی لفظ میں فضل، رحم، شفقت سبھی شامل ہیں
عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی،
اَور مَیں ہمیشہ یَاہوِہ کے گھر میں،
سکونت کروں گا۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 23: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.