زبُور 143
143
زبُور 143
داویؔد کا زبُور۔
1اَے یَاہوِہ، میری دعا سُن لیں،
میری رحم کی فریاد پر کان لگائیں؛
اَپنی وفاداری اَور راستی کے مُطابق
میری نَجات کے لیٔے آئیں۔
2اَپنے خادِم کو عدالت میں نہ لائیں،
کیونکہ زندوں میں سے کویٔی آپ کی نگاہ میں راستباز نہیں۔
3دُشمن میرا تعاقب کر رہاہے،
اُس نے میری جان کو کُچل کر خاک میں مِلا دیا ہے؛
اُس نے مُجھے تاریکی میں اَیسے لوگوں کی مانند رکھ چھوڑا ہے
جو عرصہ ہُوا مَر چُکے ہیں۔
4اِس سبب سے میری رُوح میرے اَندر نڈھال ہو چُکی ہے؛
اَور میرا دِل بےچین ہے۔
5مُجھے پُرانے دِن یاد آتے ہیں؛
مَیں آپ کے سَب کاموں کو دھیان میں لاتا ہُوں
اَور آپ کی دستکاری پر غور کرتا ہُوں۔
6میں اَپنے ہاتھ آپ کی طرف پھیلاتا ہُوں؛
میری جان خشک زمین کی طرح آپ کی پیاسی ہے۔
7اَے یَاہوِہ، مُجھے جلد جَواب دیں؛
میری رُوح نڈھال ہو چُکی ہے۔
اَپنا چہرہ مُجھ سے نہ چھُپائیں
اَیسا نہ ہو کہ مَیں اُن کی مانند ہو جاؤں جو پاتال میں اُتر جاتے ہیں۔
8صُبح، میرے لیٔے آپ کی لافانی مَحَبّت کی خبر لے کر آئے،
کیونکہ میرا توکّل آپ پر ہے۔
مُجھے وہ راہ بتائیں جِس پر میں چلُوں،
کیونکہ میری جان کی اُمّید آپ ہی سے وابستہ ہے۔
9اَے یَاہوِہ، مُجھے میرے دُشمنوں سے چھُڑائیں،
کیونکہ میرے چھُپنے کی جگہ آپ ہی ہیں۔
10مُجھے سکھائیں کہ آپ کی مرضی پُوری کر سکوں،
کیونکہ آپ میرے خُدا ہیں؛
آپ کی نیک رُوح،
ہموار زمین پر میری رہنمائی کرے۔
11اَے یَاہوِہ، اَپنے نام کی خاطِر،
میری جان کی حِفاظت کریں؛
اَپنی راستبازی کے مُطابق میری جان کو مُصیبت سے رِہائی بخشیں۔
12اَپنی لافانی مَحَبّت کے مُطابق میرے دُشمنوں کو نابود کر دیں؛
میرے تمام مُخالفوں کو تباہ کر دیں،
کیونکہ مَیں آپ کا خادِم ہُوں۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 143: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.