YouVersion Logo
تلاش

زبُور 142

142
زبُور 142
داویؔد کا مشکیل‏#142‏:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ جَب وہ غار میں تھے۔ ایک دعا۔
1میں چِلّاکر یَاہوِہ کو مدد کے لئے پُکارتا ہُوں؛
میں اَپنی آواز بُلند کرکے یَاہوِہ سے مِنّت کرتا ہُوں۔
2میں یَاہوِہ کے حُضُور میں اَپنی مُصیبت بَیان کرتا ہُوں؛
اَور اَپنا حالِ زار اُن ہی کو کہہ سُناتا ہُوں۔
3جَب میری رُوح میرے اَندر نڈھال ہو جاتی ہے،
تَب آپ ہی میری راہ جانتے ہیں۔
جِس راہ پر میں چلتا ہُوں
اُس میں میرے دُشمنوں نے میرے لیٔے پھندا لگا رکھا ہے۔
4میری داہنی طرف نگاہ کریں اَور دیکھیں؛
کسی کو میری جان کی پروا نہیں ہے۔
اَور میرے لیٔے کویٔی جائے پناہ نہیں؛
اَور کویٔی میری جان کی فکر نہیں کرتا۔
5اَے یَاہوِہ، ”مَیں آپ سے فریاد کرتا ہُوں؛
میں کہتا ہُوں کہ آپ میری پناہ ہیں،
زندوں کی زمین میں آپ میرا سَب کچھ ہیں۔“
6میری فریاد کی طرف کان لگائیں،
میں نہایت پریشان ہُوں؛
میرا تعاقب کرنے والوں سے مُجھے بچائیں،
کیونکہ وہ مُجھ سے زِیادہ زورآور ہیں۔
7مُجھے میری قَید سے آزاد کر دیں،
تاکہ آپ کے نام کی سِتائش کر سکوں۔
تَب راستباز میرے گِرد جمع ہو جایٔیں گے
کیونکہ آپ نے مُجھ پر اِحسَان کیا ہے۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 142: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in