زبُور 141
141
زبُور 141
داویؔد کا زبُور۔
1اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ کو پُکارا ہے، جلد میری طرف آ جائیں۔
جَب مَیں آپ کو پُکاروں تو میری آواز پر کان لگائیں۔
2میری دعا بخُور کی مانند آپ کے حُضُور پہُنچ جائے؛
اَور میرے اُٹھے ہُوئے ہاتھ شام کی قُربانی بَن جایٔیں۔
3اَے یَاہوِہ، میرے مُنہ پر پہرا بِٹھائیں؛
اَور میرے لبوں کے دروازہ کی نگہبانی کریں۔
4میرے دِل کو کسی بُرائی کی طرف مائل نہ ہونے دیں،
اَور نہ اُسے بدکرداروں کے ساتھ مِل کر
شرارت کے کاموں میں شرکت کرنے دیں؛
مُجھے اُن کے لذیذ کھانوں سے دُور رکھیں۔
5اگر راستباز شخص مُجھے مارے تو یہ مہربانی ہوگی؛
اگر وہ مُجھے تنبیہ کرے تو یہ میرے سَر کا روغن بَن جائے گی۔
جِس سے میرا سَر اِنکار نہ کرےگا،
پھر بھی میری دعا ہمیشہ بدکرداروں کے اعمال کے خِلاف ہوگی۔
6اُن دُشمنوں کے حُکمراں چٹّانوں کے کناروں پر سے گرا دئیے جائیں گے،
اَور بدکار لوگ جان لیں گے کہ میرے مُنہ سے اَچھّی باتیں نکلی تھیں۔
7وہ کہیں گے، ”جَیسے کویٔی ہل چلاتا اَور زمین کو توڑتا ہے،
اُسی طرح ہماری ہڈّیاں پاتال کے مُنہ پر بِکھیر دی گئی ہیں۔“
8لیکن اَے یَاہوِہ قادر، میری آنکھیں آپ پر لگی ہُوئی ہیں؛
مَیں آپ کی پناہ لیتا ہُوں، مُجھے موت کے حوالہ نہ کریں۔
9بدکرداروں نے جو پھندے اَورجو جال میرے لیٔے بچھا رکھے ہیں،
اُن سے مُجھے دُور رکھیں۔
10بدکار لوگ خُود اَپنے ہی جالوں میں پھنس کر رہ جایٔیں،
اَور مَیں سلامت بچ نکلوں۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 141: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.