زبُور 140
140
زبُور 140
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے داویؔد کا زبُور۔
1اَے یَاہوِہ، مُجھے بدکردار اِنسانوں سے چھُڑائیں؛
ظالموں سے میری حِفاظت کریں،
2جو اَپنے دِل میں بُرے منصُوبے باندھتے ہیں
اَور ہر روز جنگ برپا کرتے ہیں۔
3وہ اَپنی زبانوں کو سانپ کی مانند تیز کرتے ہیں؛
اَور اُن کے لبوں پر افعی کا زہر ہوتاہے۔#140:3 رُوم 3:13؛ یعقو 3:8
4اَے یَاہوِہ، مُجھے بدکاروں کے ہاتھ سے بچائیں؛
اَور ظالموں سے میری حِفاظت کریں
جِن کا اِرادہ ہے کہ میرے پاؤں اُکھاڑ دیں۔
5مغروُروں نے میرے لیٔے ایک پھندا چھُپا رکھا ہے؛
اُنہُوں نے اَپنے جال کی رسّیاں پھیلا دی ہیں
اَور میری راہ میں میرے لیٔے پھندے لگا رکھے ہیں۔
6اَے یَاہوِہ، مَیں آپ سے کہتا ہُوں، ”آپ میرے خُدا ہیں۔“
اَے یَاہوِہ، میری فریاد پر کان لگائیں۔
7اَے یَاہوِہ قادر، میری نَجات کی قُوّت،
جو جنگ کے دِن میرے سَر#140:7 میرے سَر جنگ میں میری حِفاظت کی۔ کی حِفاظت کرتا ہے۔
8اَے یَاہوِہ، بدکار لوگوں کی مُرادیں پُوری نہ ہونے دیں؛
اُن کے منصُوبے کامیاب نہ ہونے پائیں، ورنہ وہ مغروُر ہو جایٔیں گے۔
9میرے گھیرنے والے دُشمنوں کے سَر پر؛
اُن ہی کے لبوں کی شرارت آ پڑے۔
10اُن پر دہکتے اَنگارے گریں؛
اَور وہ آگ میں پھینک دئیے جایٔیں،
اَور کیچڑ سے بھرے ہُوئے گڑھوں میں ڈالے جایٔیں کہ پھر کبھی اُٹھ نہ سکیں۔
11بدگو مُلک میں قدم نہ جما سکیں؛
اَور تشدّد پسند لوگ مُصیبت کا شِکار ہو جایٔیں۔
12میں جانتا ہُوں کہ یَاہوِہ غریبوں کا اِنصاف کرتے ہیں
اَور مُحتاجوں کی حمایت کرتے ہیں۔
13یقیناً راستباز آپ کے نام کی سِتائش کریں گے
اَور صادق آپ کی حُضُوری میں رہیں گے۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 140: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.