زبُور 144
144
زبُور 144
داویؔد کا زبُور۔
1یَاہوِہ میری چٹّان مُبارک ہو،
جو میرے ہاتھوں کو جنگ کرنے،
اَور میری اُنگلیوں کو لڑنے کے قابل بناتے ہیں۔
2وہ میرے شفیق خُدا اَور میرا قلعہ ہیں،
میرے محکم بُرج اَور میرے چھُڑانے والے،
میری سِپر اَور میری جائے پناہ ہیں،
اَورجو میری اُمّت کو میرے تابع کرتے ہیں۔
3اَے یَاہوِہ، اِنسان کیا ہے کہ آپ اُس کے لیٔے فِکرمند ہوں،
اَور آدمؔ زاد کیا ہے کہ آپ اُس کا خیال کریں؟
4اِنسان سانس کی طرح ہے؛
اُس کے ایّام ڈھلتے ہُوئے سایہ کی مانند ہیں۔
5اَے یَاہوِہ، اَپنے آسمان کو جھُکا کر نیچے اُتر آئیں؛
پہاڑوں کو چھُوئیں تو اُن میں سے دُھواں نکلے گا۔
6بجلی گرائیں اَور دُشمنوں کو پراگندہ کر دیں؛
اَپنے تیر چلائیں اَور اُنہیں شِکست دیں۔
7اُوپر سے اَپنا ہاتھ بڑھائیں؛
اَور زورآور سیلابوں سے
مُجھے بچائیں
اَور پردیسیوں کے ہاتھ سے مُجھے رِہائی دیں،
8جِن کے مُنہ میں جھُوٹ بھرا ہے،
اَور جِن کے داہنے ہاتھ دغاباز ہیں، چھُڑا لیں۔
9اَے خُدا، مَیں آپ کے لیٔے ایک نیا نغمہ گاؤں گا؛
دس تار والے بربط پر مَیں آپ کے لیٔے نغمہ سرائی کروں گا۔
10اُن کے لیٔے جو بادشاہوں کو فتح عنایت کرتے ہیں،
اَور اَپنے خادِم داویؔد کو بچاتے ہیں۔
مہلک تلوار سے۔ 11چھُڑا لیں؛
مُجھے پردیسیوں کے ہاتھ سے۔
جِن کے مُنہ میں جھُوٹ بھرا ہے،
اَور جِن کا داہنا ہاتھ دغاباز ہے۔
12تَب ہمارے بیٹے اَپنی جَوانی میں
بڑھتے ہُوئے پَودوں کی مانند ہوں گے،
اَور ہماری بیٹیاں اُن سُتونوں کی مانند ہوں گی
جو کسی محل کی شان بڑھانے کے لیٔے تراشے گیٔے ہوں۔
13ہمارے کھتّے،
ہر قِسم کی جنس سے بھرے ہوں گے۔
ہماری بھیڑیں ہزاروں کی تعداد میں بڑھیں گی،
بَلکہ ہمارے کھیتوں میں وہ کیٔی گُنا زِیادہ ہو جایٔیں گی؛
14ہمارے بَیل خُوب لدے ہوں گے،
دیواریں شگافوں سے محفوظ رہیں گی،
نہ لوگوں کو اسیر ہوکر جانا پڑےگا،
نہ ہی ہمارے گلی کوچوں میں چیخنے چِلّانے کی آواز سُنایٔی دے گی۔
15مُبارک ہے وہ قوم جِس پر یہ حال صادق آتا ہے؛
مُبارک ہے وہ اُمّت جِن کے خُدا، یَاہوِہ ہیں۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 144: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.