زبُور 13
13
زبُور 13
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔
1اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا آپ ہمیشہ مُجھے بھُولے رہیں گے؟
آپ کب تک اَپنا چہرہ مُجھ سے چُھپائے رکھیں گے؟
2میں کب تک اَپنے خیالات سے اُلجھتا رہُوں؟
اَور کب تک ہر روز اَپنے دِل میں غم کرتا رہُوں؟
کب تک میرا دُشمن مُجھ پر غالب رہے گا؟
3اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میری طرف توجّہ فرمائیں اَور مُجھے جَواب دیں،
میری آنکھیں رَوشن کر دیں، ورنہ میں موت کی نیند سو جاؤں گا،
4اَیسا نہ ہو کہ میرا دُشمن کہے، ”میں اُس پر غالب آ گیا،“
اَور جَب مَیں ڈگمگانے لگوں تو میرے بد خواہ خُوش ہُوں۔
5لیکن مُجھے آپ کی لافانی مَحَبّت پر توکّل ہے،
میرا دِل آپ کی نَجات سے مسرُور ہوتاہے۔
6میں یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ گاؤں گا،
کیونکہ اُنہُوں نے مُجھ پر بہت اِحسَان کئے ہیں۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 13: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.