زبُور 14
14
زبُور 14
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔
1احمق اَپنے دِل میں کہتاہے،
”کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔“
وہ سبھی بگڑ گیٔے ہیں اَور اُن کی روِشیں نہایت شرمناک ہیں؛
اُن میں کویٔی نہیں، جو نیکی کرتا ہو۔
2یَاہوِہ آسمان پر سے
نیچے بنی آدمؔ پر نگاہ کرتے ہیں
تاکہ دیکھیں کہ کویٔی دانشمند،
اَور کویٔی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔
3وہ سَب کے سَب خُدا سے گُمراہ ہو گئے، اَور سَب ایک ساتھ بگڑ گیٔے؛
اُن میں کویٔی بھی اِنسان نہیں جو نیکی کرتا ہو،
ایک بھی نہیں۔
4خُدا پُوچھتے ہیں کیا بدکار یہ کبھی نہ سیکھیں گے؟
جو میری اُمّت کو اَیسے کھا جاتے ہیں، جَیسے اِنسان روٹی کھاتا ہے؛
اَور یَاہوِہ کا نام کبھی نہیں لیتے؟
5لیکن وہاں اُن پر بےحد خوف طاری ہو گیا،
کیونکہ خُدا راستبازوں کی نَسل کے ساتھ رہتاہے۔
6تُم مظلوموں کو شرمسار کرنے کے منصُوبے بناتے ہو،
لیکن یَاہوِہ اُن کی پناہ ہیں۔
7کاش کہ اِسرائیل کی نَجات صِیّونؔ میں سے ہوتی!
جَب یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بحال کریں گے،
تَب یعقوب خُوش اَور اِسرائیل شادمان ہوگا!
موجودہ انتخاب:
زبُور 14: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.