زبُور 12
12
زبُور 12
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ شمینِت#12:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے کے سُرپر مَبنی داویؔد کا زبُور۔
1اَے یَاہوِہ، ہماری مدد کریں کیونکہ کویٔی دیندار نہ رہا؛
ایماندار لوگ بنی آدمؔ کے درمیان سے مِٹ گیٔے۔
2ہر شخص اَپنے ہمسایہ سے جھُوٹ بولتا ہے؛
اُن کے خُوشامدی لب
ایک دُوسرے سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں۔
3یَاہوِہ تمام خُوشامدی لبوں کو
اَور ہر شیخی باز زبان کو کاٹ ڈالیں گے۔
4جو یہ کہتی ہے،
”ہم اَپنی زبان سے غالب آئیں گے؛
ہمارے لب تو ہمارے قبضے میں ہیں۔ ہمارا مالک کون ہے؟“
5یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مظلوموں پر ظُلم ڈھانے کے سبب سے،
اَور حاجتمندوں کے کراہنے کے باعث اَب مَیں اُٹھوں گا،“
اَور جِن پر وہ تہمت لگاتے ہیں، ”مَیں اُن کی حِفاظت کروں گا۔“
6یَاہوِہ کا کلام خالص ہے،
اُس چاندی کی مانند جو مٹّی کی بھٹّی میں تائی گئی ہو،
اَور سات بار صَاف کی گئی ہو۔
7اَے یَاہوِہ، آپ ہمیں محفوظ رکھیں گے
اَور اَیسے بدکار لوگوں سے ہمیشہ کے لیٔے بچائے رکھیں گے۔
8جَب بنی آدمؔ میں کمینہ پن کی قدر ہونے لگتی ہے
تو بدکار لوگ بے روک ٹوک اکڑ کر چلتے ہیں۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 12: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.