YouVersion Logo
تلاش

امثال 29

29
1جو آدمی بار بار مُتنبّہ کئے جانے پر بھی سرکشی کرتا ہے#29‏:1 سرکشی کرتا ہے زِیادہ ضِدّی ہونا وہ ناگہاں تباہ کیا جائے گا،
اَور اُس کا کویٔی چارہ نہ ہوگا۔
2جَب صادق فروغ پاتے ہیں، تو لوگ خُوش ہوتے ہیں؛
لیکن جَب بدکار حُکومت کرتے ہیں، تو لوگ آہیں بھرتے ہیں۔
3جو آدمی حِکمت سے مَحَبّت رکھتا ہے وہ اَپنے باپ کو خُوش کرتا ہے،
لیکن جو فاحِشہ عورتوں کی صحبت میں رہتاہے، اَپنی دولت اُڑا دیتاہے۔
4بادشاہ عدل سے مُلک کو مُستحکم کرتا ہے،
لیکن، جو رشوتوں کا لالچی ہوتاہے، اُسے ٹکڑے ٹکڑے کرڈالتا ہے۔
5جو اَپنے ہمسایہ کی خُوشامد کرتا ہے،
وہ اُس کے پاؤں کے لیٔے جال بچھاتا ہے۔
6بدکردار آپ ہی اَپنے گُناہ میں پھنس جاتا ہے،
لیکن راستباز گاتا اَور خُوشی مناتا ہے۔
7صادق مسکینوں کے مُعاملہ کا اِنصاف چاہتاہے،
لیکن بدکار کو اُس کے مُعاملہ کو جاننے کی پروا بھی نہیں ہوتی۔
8ٹھٹّھےباز شہر میں ہنگامہ برپا کر دیتے ہیں،
لیکن دانشمند ہنگامہ دُور کرتے ہیں۔
9اگر کویٔی دانشمند عدالت میں کسی احمق سے بحث کرتا ہے،
تو وہ احمق وہاں شور مچاتا، ٹھٹّھابازی کرتا اَور بدامنی پھیلاتا ہے۔
10خُونریز اِنسان دیانتدار آدمی سے کینہ رکھتے ہیں،
اَور راستباز کی جان لینا چاہتے ہیں۔
11احمق اَپنا قہر اُگل دیتاہے،
لیکن دانشمند اُس پر قابُو پاتاہے۔
12اگر کویٔی حاکم جھُوٹ پر کان لگاتاہے،
تو اُس کے تمام اہلکار بدکارہو جاتے ہیں۔
13مسکین اَور ظالِم ایک دُوسرے سے اِس بات میں ملتے ہیں:
کہ دونوں کی آنکھوں کو بینائی یَاہوِہ ہی دیتاہے۔
14جو بادشاہ مسکینوں کا راستی سے اِنصاف کرتا ہے،
اُس کا تخت ہمیشہ قائِم رہتاہے۔
15تادیب کی چھڑی حِکمت بخشتی ہے،
لیکن جو بچّہ تربّیت سے محروم رہا ہو، وہ اَپنی ماں کو رُسوا کرتا ہے۔
16جَب بدکار فروغ پاتے ہیں تو بدی بھی بڑھتی ہے،
لیکن راستباز اُن کا زوال دیکھیں گے۔
17اَپنے بیٹے کی تربّیت کرو اَور وہ تُمہیں چَین اَور آرام دے گا؛
وہ تمہاری جان کو مسرُور کرےگا۔
18جہاں رُویا نہیں وہاں لوگ بے قابُو ہو جاتے ہیں؛
لیکن مُبارک ہے وہ آدمی جو ہدایت پر عَمل کرتا ہے۔
19خادِم محض باتوں سے نہیں سدھارا جاتا؛
حالانکہ وہ سمجھتا ہے تو بھی پروا نہیں کرتا۔
20کیا کویٔی بے تامّل بولنے والا آدمی تمہاری نظر میں ہے؟
اُس کے مُقابلہ میں احمق سے زِیادہ اُمّید کی جا سکتی ہے۔
21جو آدمی لڑکپن ہی سے اَپنے خادِم کے ناز اُٹھانے لگتا ہے،
اُسے آخِر میں: رنج کا سامنا کرنا پڑےگا۔
22غُصّہ ور آدمی فتنہ برپا کرتا ہے،
اَور گرم مِزاج آدمی سے کیٔی گُناہ سرزد ہوتے ہیں۔
23اِنسان کی مغروُری اُسے پست کرتی ہے،
لیکن فروتن رُوح والا اِنسان عزّت پاتاہے۔
24چور کا ساتھی اَپنی ہی جان کا دُشمن ہوتاہے؛
وہ قَسم کھانے کے بعد بھی گواہی دنیے کی ہمّت نہیں کرتا۔
25اِنسان کا خوف پھندا ثابت ہو سَکتا ہے،
لیکن جو یَاہوِہ پر اِعتقاد رکھتا ہے، محفوظ رہے گا۔
26بہت لوگ چاہتے ہیں کہ حاکم سے تعلّقات پیدا ہوں،
لیکن اِنسان صِرف یَاہوِہ ہی سے اِنصاف کی اُمّید کر سَکتا ہے۔
27صادق بدکاروں سے؛
اَور بدکار راستبازوں سے نفرت کرتا ہے۔

موجودہ انتخاب:

امثال 29: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in