ایُّوب 23
23
ایُّوب
1تَب ایُّوب نے جَواب دیا:
2”آج بھی میری شکایت تلخ ہے؛
میرے کراہنے کے باوُجُود، خُدا کا ہاتھ مُجھ پر بھاری ہوتا جا رہاہے۔
3کاش کہ میں جانتا کہ خُدا مُجھے کہاں مِل سکتے ہیں؛
کاش کہ میں اُن کے مَسکن تک جا سَکتا!
4میں اَپنا حال اُن کے سامنے بَیان کرتا،
اَور اَپنے مُنہ سے دلائل پیش کرتا۔
5میں پتہ لگاتاکہ وہ مُجھے کیا جَواب دیں گے،
اَورجو کچھ وہ کہتے اُس پر غور کرتا۔
6کیا وہ اَپنی عظیم قُدرت سے میرا مُقابلہ کریں گے؟
نہیں، وہ مُجھے مُلزم نہ گردانیں گے۔
7وہاں ایک راستباز آدمی اُن کے ساتھ بحث کر سَکتا ہے،
اَور مَیں اَپنے مُنصِف#23:7 مُنصِف خُدا کے ہاتھ سے ہمیشہ کے لیٔے رِہائی پاؤں گا۔
8”لیکن اگر مَیں مشرق کو جاتا ہُوں تو وہ وہاں نہیں ملتے؛
اَور اگر مغرب کو جاتا ہُوں تو اُنہیں وہاں بھی نہیں پاتا۔
9جَب وہ شمال میں مصروف رہتے ہیں، میں اُنہیں دیکھ نہیں پاتا؛
اَور جَب وہ جُنوب کا رخ کرتے ہیں، میری نگاہ اُن پر نہیں پڑتی۔
10لیکن وہ اُن راہ سے واقف ہیں جِس پر میں چلتا ہُوں؛
جَب وہ مُجھے پرکھ چُکیں گے تو میں بھٹّی سے کندن بَن کر نکلوں گا۔
11میرے پاؤں اُن کے نقش قدم پر چلتے رہتے ہیں؛
مَیں اُن کی راہ سے نہیں ہٹا۔
12مَیں نے اُن کے لبوں کے اَحکام کو نہیں ٹالا؛
اَور اُن کے مُنہ کی باتوں کو اَپنی روز کی روٹی سے بھی زِیادہ عزیز سمجھا۔
13”لیکن وہ اَپنی مرضی کے مالک ہیں۔ کون اُن کا اِرادہ بدل سَکتا ہے؟
وہ جو چاہتے ہیں اُسے کرکے رہتے ہیں۔
14جو کچھ میرے لیٔے قوانین مُقرّر کیا گیا ہے، وہ اُسے پُورا ہونے دیں گے،
اَور اَیسے اَور بھی کیٔی اُمور اُن کے سامنے ہیں۔
15اِسی لیٔے میں اُن کے سامنے جانے سے ڈرتا ہُوں؛
جَب مَیں اِن سَب باتوں کو سوچتا ہُوں تو مُجھ پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے
16خُدا نے مُجھے بُزدل بنا دیا؛
قادرمُطلق نے مُجھے ہِراساں کر دیا۔
17پھر بھی میری زندگی کا چراغ خاموش نہیں ہُوا،
اُنہُوں نے موت کی گھنی تاریکی کو مُجھ سے دُور کر رکھا ہے۔
موجودہ انتخاب:
ایُّوب 23: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.