یرمیاہؔ 47

47
فلسطینیوں کے متعلّق پیغام
1فَرعوہؔ نے غزّہؔ پر حملہ کرنے سے قبل فلسطینیوں کے متعلّق یَاہوِہ کا یہ پیغام یرمیاہؔ نبی پر نازل ہُوا،
2یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
”دیکھو، شمال میں دریا کا پانی کیسا اُوپر اُٹھ رہاہے؛
جو ایک خوفناک سیلاب کی شکل اِختیار کرےگا۔
اَور مُلک اَور اُس میں کی ہر شَے،
اَور شہر اَور اُن کے باشِندوں کو غرق کر دے گا۔
لوگ چِلّائیں گے،
اَور مُلک کے ہر باشِندے ماتم کریں گے۔
3دُشمنوں کے سرپٹ دَوڑنے والے گھوڑوں کی ٹاپوں کی آواز سے،
اَور اُن کے رتھوں کے شور سے
اَور اُن کے پہیّوں کی گڑگڑاہٹ سُن کر۔
والدین کے ہاتھ اَور پیر اَیسے ڈھیلے پڑ جائیں گے کہ،
وہ مُڑ کر اَپنے بچّوں کی مدد کرنے کو نہ پلٹیں گے؛
4کیونکہ تمام فلسطینیوں کی تباہی کا
اَور صُورؔ اَور صیدونؔ کے
اُن باقی بچے ہُوئے مددگاروں کو
فنا کرنے کا دِن آ چُکاہے۔
کیونکہ خُود یَاہوِہ اُن فلسطینیوں کو،
جو کفتُور کے جَزِیرہ پر کے بچے ہُوئے لوگوں کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔
5غزّہؔ کے لوگ ماتم کرنے کے لیٔے اَپنا سَر مُنڈوائیں گے؛
اَور اشقلونؔ اَپنی وادی کے بچے ہُوئے لوگوں کے ساتھ خاموش کر دیا جائے گا۔
اَے وادی کے باقی بچے ہُوئے لوگوں،
تُم کب تک اَپنے جِسم کو زخمی کرتے رہوگے؟
6” ’ہائے یَاہوِہ کی تلوار،
تُو کب تک نہ ٹھہرے گی؟
تُو اَپنے مِیان میں داخل ہوکر؛
آرام کر اَور خاموش ہو۔‘
7لیکن تُو کیسے ٹھہر سکتی ہے؟
کیونکہ تُجھے یَاہوِہ نے حُکم دے کر،
اشقلونؔ اَور اُس کے سمُندر کے ساحِلی علاقوں پر
حملہ کرنے کو تعینات کیا ہے؟“

موجودہ انتخاب:

یرمیاہؔ 47: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in