فَرعوہؔ نے غزّہؔ پر حملہ کرنے سے قبل فلسطینیوں کے متعلّق یَاہوِہ کا یہ پیغام یرمیاہؔ نبی پر نازل ہُوا،
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
”دیکھو، شمال میں دریا کا پانی کیسا اُوپر اُٹھ رہاہے؛
جو ایک خوفناک سیلاب کی شکل اِختیار کرےگا۔
اَور مُلک اَور اُس میں کی ہر شَے،
اَور شہر اَور اُن کے باشِندوں کو غرق کر دے گا۔
لوگ چِلّائیں گے،
اَور مُلک کے ہر باشِندے ماتم کریں گے۔