یرمیاہ 1:47-2
یرمیاہ 1:47-2 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
فرعون کے غزہ شہر پر حملہ کرنے سے پہلے یرمیاہ نبی پر فلستیوں کے بارے میں رب کا کلام نازل ہوا، ”رب فرماتا ہے کہ شمال سے پانی آ رہا ہے جو سیلاب بن کر پورے ملک کو غرق کر دے گا۔ پورا ملک شہروں اور باشندوں سمیت اُس میں ڈوب جائے گا۔ لوگ چیخ اُٹھیں گے، اور ملک کے تمام باشندے آہ و زاری کریں گے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یرمیاہ 47یرمیاہ 1:47-2 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند کا کلام جو یَرمِیاؔہ نبی پر فلِستِیوں کی بابت نازِل ہُؤا اِس سے پیشتر کہ فرِعونؔ نے غزّہ کو فتح کِیا۔:۔ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ شِمال سے پانی چڑھیں گے اور سَیلاب کی طرح ہوں گے اور مُلک پر اور سب پر جو اُس میں ہے شہر پر اور اُس کے باشِندوں پر بہہ نِکلیں گے۔ اُس وقت لوگ چِلاّئیں گے اور مُلک کے سب باشِندے نالہ کریں گے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یرمیاہ 47