7 باتیں جو بائبل میں والدین کے لئے ہیںنمونہ
کافی سال پہلے خدا کے طرف سے ہمیں یتیم خانہ شروع کر کے اپنے خاندان میں اضافہ کرنے کے لئے بلایا گیا۔ ہمیں پتہ تھا کہ یہ آسان کام نہیں، مگر ہم اس کام میں یسوع کی خدمت کے لئے تیار تھے کہ خاندانوں کی خدمت مشکل وقت میں کر سکیں۔ ہم دنیا میں تبدیلی لانے کو تیار تھے۔ مگر ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ خدا ہماری دنیا کس قدر تبدیل کر دے گا۔
لوگ ہمیں اکثر بتایا کرتے ہیں کہ ہمیں کس قدر برکت ملی ہے کہ ہم یہ خدمت کر رہے ہیں۔ مگر میں ایک راز کی بات بتاتا ہوں، کہ یتیم خانہ کے والدین ہونا بڑی بات نہیں کیونکہ کہ ہم ٹوٹ چکے ہیں، ہم بے ترتیبی کا شکار ہیں، ہم اونچی آواز سے ملامت کرتے ہیں اور ہم مل کر اسے حل نہیں کر پا رہے۔ ہم عام سے لوگ ہیں جو ایمان میں چل رہے ہیں اور اس مشکل میں شامل ہوئے ہیں۔ مگر ایک حیران کن بات ہے، جب آپ فرمانبردار ہوتے ہیں تو خدا آپ کے ساتھ بہت کچھ کرتا ہے۔
یتیم خانہ کے والدین ہوتے ہوئے ہم نے خدا کو بہت سی مشکلات کو حل کرتے دیکھا ہے، جن کا ہمیں پہلے احساس ہی نہیں ہوتا تھا۔ جب ہمیں لگتا تھا کہ کسی بچے کے حقیقی ماں باپ نہیں ملیں گے تو، ہمیں اس معاملے میں خدا کام کرتا نظر آتا تھا۔ جب ہم کسی بچے کو لے پالک ہونے کے لئے کسی خاندان کو دیتے تھے، تو ہمیں خدا کام کرتا ہوا نظر آتا تھا۔ جب ہمیں لگتا تھا کہ ہم ایک اور دن اس کام میں نہیں گزار سکیں گے تو ہمیں خدا کام کرتا نظر آتا تھا۔
اس سفر میں ہم نے اس بات کو سمجھ لیا ہے کہ خدا کیسے ہمیں دیکھتا رہتا ہے۔ جیسے ہم ان بچوں کو برداشت اور قبول کرتے ہیں جو ہمارے گھر کو نقصان پہنچاتے ہیں، اسی طرح خدا بھی ہمیں اپنے خاندان میں قبول کرتا ہے۔ وہ ہمارا آسمانی باپ اور ہماری حفاظت کرنے والا ہے۔ وہ کبھی اس بات کو ذہن میں نہیں رکھتا کہ ہم نے کیا مسئلہ پیدا کیا، کون سا گناہ کیا یا کس طرح ہم اس کے فضل اور رحم کے حق دار نہیں ہیں۔ جب ہم اس کے پاس آتے ہیں وہ ہمیں ایک والد کی طرح قبول کرتا، بغیر کسی مفاد کے پیار کرتا اور میں اپنے بیٹے اور بیٹیاں کہتا ہے۔
اگر آپ کو حالات مناسب نہیں لگ رہے، اگر آپ کو ماحول سے اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ ناممکن ہے اور آپ کو سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کو کیا کرنا ہے، تو میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ خدا کو تلاش کریں اور اس کے پاس جائیں۔ لوگ سوچیں گے کہ آپ بیوقوف ہیں مگر سچائی یہ ہے مجھے یقین ہے کہ خدا بھی آپ کو تلاش کر لے گا۔ اس کے پاس آپ کی زندگی کے لئے مقصد ہے جس کو آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
Taylor Ketron
YouVersion Administrator
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خوش گوار اور بہترین حالات میں بھی بچوں کی تربیت مشکل ہے۔ اس 7 دن کے عقیدت بھرے پیغامات میں، وقت کی مناسبت سےحقیقی والدین – جو کہ YouVersion کے ملازمین ہیں – آپ کو بتائیں گے کہ وہ کیسے خدا کے کلام کے اصولوں کی راہنمائی میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہر عقیدت بھرے پیغام کے ساتھ ایک تصویر بھی ہے جو آپ دوسروں تک اپنی ذاتی کہانی کے ساتھ پہنچاسکتے ہیں۔
More