7 باتیں جو بائبل میں والدین کے لئے ہیںنمونہ
والدین کا کام مشکل، سیدھ اور عام ہے۔ ہمارے لئے یہ بہت آسان ہے کہ ہم دلچسپی سے اپنے بچوں کو بڑا ہوتے دیکھ کر ان کی پرانی باتیں یاد کریں – وہ کتنے پیارے تھے جب وہ چھوٹے تھے، مگر یہ یاد کرنا بہت مشکل ہےکہ وہ شام کو کس قدر شور کر کے تنگ کرتے تھے اور ان کو کتنی دفعہ حاجت رفعہ کروانے کے لئے کپڑے تبدیل کرنے پڑتے تھے۔
مگر جب آپ والدین ہوتے ہوئے پریشان ہوں تو 1 تھسلنیکیوں 5 : 16 – 18 آپ کے لئے مدد گار راہمنائی ثابت ہو سکتا ہے۔
ہمیشہ خوش رہو
مشکل حالات میں پریشان نہ ہوں، یاد رکھیں یہ خدا کی طرف سے بلاوہ ہے کہ اس نے اس اچھے کام کے لائق آپ کو سمجھا، یہ ایک اعزاز ہے جو آپ کو خدا کی طرف سے ملا اور ہم اس کام کی برکات بعد میں محسوس کریں گے اگرچہ ابھی آپ کو ان کا احساس نہیں ہو رہا ہو گا۔ اس حقیقت کو سمجھ کہ خدا نے ہمیں عزت دی ہے۔
کبھی دعا کرنا نہیں چھوڑیں
ہمارے بچوں کو کسی چیز کی اتنی ضرورت نہیں جتنی ان کو زندگی میں مسیح کی موجودگی کی ضرورت ہے۔ اس لئے سب سے ضروری کام جو ہمیں کرنا ہے وہ اپنے بچوں کو دعا کرنا سیکھانی ہے۔ 1 تھسلنیکیوں 5 : 17 ہمیں بتاتا ہے کہ ہمیں ہر وہ دعا کرتے رہنا ہے – تب بھی جب ہمیں سب کچھ ٹھیک لگے۔
شکر گزاری کرتے رہو
اپنے بچوں کے لئے شکر گزار ہونا کبھی تو آسان ہے مگر اکثر یہ مشکل ہو جاتا ہے۔ جب یہ مشکل ہو یاد رکھیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ جب آپ کو لگے کہ آپ ہار چکے ہیں تب آپ خدا سے مدد کی دعا کریں۔ دعا کریں کہ وہ آپ کی خوشی بحال کرے اور اپنے بچوں کے لئے شکرگزار ہوں۔ وہ آپ کو طاقت، خوشی اور شکرگزاری کا جذبہ عطا کرتا ہے جس کی آپ کو ضرورت ہے اور جب ہم خدا پر بھروسہ رکھنا سیکھ جاتے ہیں اپنے مشکل دنوں میں ہم اپنے بچوں کے لئے خدا کے شکرگزار ہونے سے باز نہیں رہ سکتے!
Casey Case
YouVersion Support Leader
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خوش گوار اور بہترین حالات میں بھی بچوں کی تربیت مشکل ہے۔ اس 7 دن کے عقیدت بھرے پیغامات میں، وقت کی مناسبت سےحقیقی والدین – جو کہ YouVersion کے ملازمین ہیں – آپ کو بتائیں گے کہ وہ کیسے خدا کے کلام کے اصولوں کی راہنمائی میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہر عقیدت بھرے پیغام کے ساتھ ایک تصویر بھی ہے جو آپ دوسروں تک اپنی ذاتی کہانی کے ساتھ پہنچاسکتے ہیں۔
More