YouVersion Logo
تلاش

7 باتیں جو بائبل میں والدین کے لئے ہیںنمونہ

7 Things The Bible Says About Parenting

2 دن 7 میں سے

جون 2010 تھا اور میری بیوی ہمارے پہلے بچے کی امید سے تھی۔ ہم اپنے والد صاحب کے ساتھ، رات کا کھانا کھا رہے تھے، تو میں نے سوچا کہ کچھ حکمت کی باتیں ہو جائیں۔ میں نے اپنے والد صاحب سے کہا کہ ہمیں بچوں کو پالنے کے بارے میں کچھ نصیحت کریں، آپ نے ہماری کس طرح تربیت کی۔

کچھ دیر سوچ کر انہوں نے مجھے ایک موازنہ پیش کیا جو میں کبھی نہیں بھولوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کو پالنا ایک ترازو ہے جس کا مقصد وزن کرنا نہیں بلکہ متوازن رکھنا ہے۔ اس ترازو کی ایک طرف آپ کا پیار ہے اور دوسری طرف تربیت۔ اگر ان دونوں کو متوازن طریقہ سے آپ اپنے بچے کو نہیں دیں گے تو یہ بچے کے لئے نقصان کا باعث ہو گا۔

میرے والد نے مزید سمجھاتے ہوئے کہا کہ جتنا زیادہ پیار آپ اپنے بچے سے کریں گے، اتنا زیادہ وہ آپ کی تربیت قبول کریں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ جتنی زیادہ آپ ان کی تربیت کریں اتنا زیادہ ان کو احساس ہونا چاہئے کہ آپ ان سے پیار کرتے ہیں۔ بہت زیادہ پیار تربیت کے بغیر بچے کو خراب کر دیتا ہے اور بہت زیادہ تربیت پیار کے بغیر بچے کو جزباتی تو پر نقصان پہنچاتی ہے اور وہ آپ سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہے۔

اپنے والد کے ساتھ اس رات بات کرنے کے بعد اکثر سوچتا ہوں کہ تربیت اور پیار میں تعلق ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ والدین کو اکثر برا لگتا ہے جب وہ اپنے بچوں کی تربیت کرتے ہیں۔ یہ کرنا آسان نہیں۔ یہ مشکل ہے، مگر اچھا لگتا ہے۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ اپنے بچوں کی مناسب تربیت کریں، اس میں انہوں یاد رہے کہ آپ ان سے پیار کرتے اور ان کا خیال رکھتے ہیں۔

جیسے ہم اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں اور ان کی تربیت کرنا چاہتے ہیں، ہمارا آسمانی باپ اپنےبچوں سے پیار کرتا اور ان کی تربیت کرنا چاہتا ہے۔ اگر آپ نے مسیح کو اپنا خداوند اور نجات دہندہ قبول کیا ہے تو خدا آپ کا باپ ہے۔ آپ اس کے خاندان میں قبول کئے گئے ہیں۔

Brad Belyeu
YouVersion Engineer

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

7 Things The Bible Says About Parenting

خوش گوار اور بہترین حالات میں بھی بچوں کی تربیت مشکل ہے۔ اس 7 دن کے عقیدت بھرے پیغامات میں، وقت کی مناسبت سےحقیقی والدین – جو کہ YouVersion کے ملازمین ہیں – آپ کو بتائیں گے کہ وہ کیسے خدا کے کلام کے اصولوں کی راہنمائی میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہر عقیدت بھرے پیغام کے ساتھ ایک تصویر بھی ہے جو آپ دوسروں تک اپنی ذاتی کہانی کے ساتھ پہنچاسکتے ہیں۔

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے YouVersion کے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی http://www.bible.com/reading-plans مُلاحظہ کریں