YouVersion Logo
تلاش

خدا کے ناموں کے 6 دننمونہ

Six Days Of The Names Of God

4 دن 6 میں سے

دن 4: ESH OKLAH – ایش اوخلہ – بھسم کرنے والی آگ

کیا آپ نے کبھی جنگل کی آگ کی تباہی دیکھی ہے؟ جو کچھ اس کے راستہ میں آتا ہے وہ تیزی سے سڑکوں اور پلوں بلکہ دریاوں پر اچھلتی ہوئی تباہ کرتی جاتی ہے۔ پھر سوچیں کہ ایک ایسی بھسم کرنے والی آگے ہے جو اس کائنات سے بھی بڑی ہے اور آپ کو صرف ایک جھلک سے خدا کی طاقت محسوس ہونا شروع ہو گئی۔

ضروری ہے کہ ہم خدا کی چھا جانے والی طاقت کی عزت کریں، مگر ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ہے کہ ہمارا خدا کس قدر ہمارے قریب ہے اور وہ گہرے طور پر ہمارا خیال رکھتا ہے۔ اس وجہ سے وہ خدا ہماری پرستش اور عبادت کے ہر وقت لائق ہے۔ ہمیں اسےعام نہیں سمجھنا مگر ہمیں اس بات سے ڈرنا نہیں کہ ہم اپنے آنسو اس کے پاس لے کر جائیں اور اس کے ساتھ تعلق رکھیں تو کیا ہوگا۔

خدا کی وسعت کا حساب کرنا مشکل ہو سکتا ہے، اسی طرح یہ سمجھنا بھی مشکل ہے کہ اس کا دھیان کیسے ہماری زندگی پر ہر طرف ہے۔ اس قدر قادر مطلق ہستی ہماری زندگی کے چھوٹے چھوٹے معاملات پر کیسے دھیان دے سکتا ہے؟ یہ اس وجہ سے ہے کہ اسے ہمارا خیال اس قدر گہرے طور پر ہے اور ہمیں بھی اس کی بھسم کرنی والی آگ سے اپنے دل کو صاف کرنے دینا چاہئے۔

وہEsh Oklah ایک بھسم کرنے والی آگ ہے مگر آگ جو فصل، صبر اور رحم سے بھرپور ہے۔ وہ ہمیں اپنی طرف متوجہ کرتا ہے تاکہ ہم دل، دماغ اور جان سے اس کو اول درجہ دیں اور آگ کے دوراں وہ ہم میں محبت بڑھا سکے۔

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Six Days Of The Names Of God

خدا کے بہت سے ناموں میں وہ اپنے کردار اور صفتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ باپ، بیٹے اور روح القدس کے علاوہ بائبل ہم پر ظاہر کرتی ہے کہ خدا کے تقریباً 80 مختلف نام ہیں۔ یہاں ہم 6 نام اور ان کے معنی دیکھیں گے جو ایمان داروں کی مدد کریں گے کہ وہ سچے واحد خدا کے قریب آ سکیں۔ Experience the Power of God's Names: A Life-Giving Devotional , by Dr. Tony Evans. Eugene, OR: Harvest House Publishers, 2017 سے لیا گیا۔

More

ہم The Urban Alternative اور Tony Evans کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ فراہم کیا۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: https://tonyevans.org/