YouVersion Logo
تلاش

4 یسوع مسیح کی زندگینمونہ

4 یسوع مسیح کی زندگی

3 دن 5 میں سے

| یسوع کی پیشگی علم

| یوحنا 7/:1-24

| ریا کا ر لیڈروں کا مقابلہ کرنا

یسوع کی پیشگی علم:

"جب آپ پہلے سے سب کچھ جانتے ہوں، تو آپ دنیا بھر میں مفت سفر کر سکتے ہیں"، کسی نے ایک بار مجھ سے کہا تھا۔ ہاں، یہ ایک حقیقت ہے: اگر آپ کے پاس بہت زیادہ علم ہو، تو یہ آپ کو بہت سا وقت بچا سکتا ہے۔ آج کل، پیشگی علم کی اجازت نہیں دی جاتی اور بہت سے معاملات میں اگر آپ پیشگی علم کے ساتھ عمل کرتے ہیں تو آپ کو سزا دی جاتی ہے، جیسے کہ اسٹاک ٹریڈنگ میں۔ یسوع کے پاس پیشگی علم تھا۔


یہ ان چیزوں میں سے ایک ہے جو یسوع کو خاص بناتی ہے۔ وہ سب کچھ جا نتا ہے۔ نہ صرف اس وقت بلکہ ہمارے حال میں بھی۔ وہ پہلے سے جانتا ہے لہذا وہ جانتا ہے کہ کیا بہتر ہے۔

وہ جانتا تھا کہ لوگ اسے مارنا چاہتے ہیں۔ اس نے یہی پیشین گوئی کی تھی۔ یہاں تک کہ وہدلائل کے سا تھ شیئر کرتا ہے۔ حکام نے اس سے بحث کی۔ یسوع سبت کے دن معجزات کرتا ہے۔ ان دنوں سبت کا دن آرام کا دن تھا اور کسی کو کام کرنے کی اجازت نہیں تھی، قوانین پر سختی سے عمل کرنا پڑتا تھا۔ لیکن یسوع ثقافت اور ان کے قوانین کو جانتا ہے۔ وہ یہ کہتے ہوئے ان کے الزام کا مقابلہ کرتا ہے کہ اگر لڑکا پیدا ہوتا ہے تو اس کا ختنہ 8 دن بعد کیا جائے گا، جیسا کہ یہودی قانون کا تقاضا ہے، چاہے وہ سبت کے دن ہی کیوں نہ ہو۔

یسوع جانتا تھا کہ وہ کیا کر رہا تھا۔ اسے اپنی اوقات کا علم تھا۔ وہ پہلے سے جانتا تھا۔ ان سب کے باوجود: وہ مصلو بہونے کے لیے صلیب پرچڑ گیا، حالانکہ وہ جانتا تھا کہ کیا ہونے والا ہے، کیا یہ عجیب بات نہیں ہے؟وہ ایک مشن پر تھا۔ میرے اور آپ کے لیے۔ یسوع کے بارے میں مزید جانیں۔

بائبل کاحو ا لہ : یوحنا 7: 1/-24

ان باتوں کے بعد یِسُوع گلِیل میں پِھرتا رہا کِیُونکہ یہُودیہ میں پِھرنا نہ چاہتا تھا۔ اِس لِئے کہ یہُودی اُس کے قتل کی کوشِش میں تھے۔
2 اور یہُودِیوں کی عِید خیام نزدِیک تھی۔
3 پَس اُس کے بھائِیوں نے اُس سے کہا یہاں سے روانہ ہوکر یہُودیہ کو چلاجا تاکہ جو کام تُو کرتا ہے اُنہِیں تیرے شاگِرد بھی دیکھیں۔
4 کِیُونکہ اَیسا کوئی نہِیں جو مشہُور ہونا چاہے اور چِھپ کر کام کرے۔ اگر تُو یہ کام کرتا ہے تو اپنے آپ کو دُنیا پر ظاِہر کر۔
5 کِیُونکہ اُس کے بھائِی بھی اُس پر یِمان نہ لائے تھے۔
6 پَس یِسُوع نے اُن سے کہا کہ میرا تو ابھی وقت نہِیں آیا مگر تُمہارے لِئے سب وقت ہیں۔
7 دُنیا تُم سے عَداوَت نہِیں رکھ سکتی لیکِن مُجھ سے رکھتی ہے کِیُونکہ مَیں اُس پر گواہی سیتا ہُوں کہ اُس کے کام بُرے ہیں۔
8 تُم عِید میںجاؤ۔ مَیں ابھی اِس عِید میں نہِیں جاتا کِیُونکہ ابھی تک میرا وقت پُورا نہِیں ہُؤا۔
9 یہ باتیں اُن سے کہہ کر وہ گلِیل ہی میں رہا۔
10 لیکِن جب اُس کے بھائِی عِید میں چلے گئے اُس وقت وہ بھی گیا۔ ظاِہر انہِیں بلکہ گویا پوشِیدہ۔
11 پَس یہُودی اُسے عِید میں یہ کہہ کر ڈھُونڈنے لگے کہ وہ کہاں ہے؟۔
12 اور لوگوں میں اُس کی بابت چُپکے چُپکے بہُت سی گُفتگو ہُوئی۔ بعض کہتے تھے وہ نیک ہے اور بعض کہتے تھے نہِیں بلکہ وہ لوگوں کو گُمراہ کرتا ہے۔
13 تَو بھی یہُودِیوں کے ڈر سے کوئی شحض اُس کی بابت صاف صاف نہ کہتا تھا۔
14 اور جب عِید کے آدھے دِن گُزر گئے تو یِسُوع ہَیکل میں جا کر تعلِیم دینے لگا۔
15 پَس یہُودِیوں نے تعّجُب کر کے کہا کہ اِس کو بغَیر پڑھے کیونکر عِلم آگیا؟۔
16 یِسُوع نے جواب میں اُن سے کہا کہ میری تعلِیم میری نہِیں بلکہ میرے بھیجنے والے کی ہے۔
17 اگر کوئی اُس کی مرضی پر چلنا چاہے تو وہ اِس تعلِیم کی بابت جان جائے گا کہ خُدا کی طرف سے ہے یا مَیں اپنی طرف سے کہتا ہُوں۔
18 جو اپنی طرف سے کُچھ کہتا ہے وہ اپنی عِزّت چاہتا ہے لیکِن جو اپنے بھیجنے والے کی عِزّت چاہتا ہے وہ سّچا ہے اور اُس میں ناراستی نہہیں۔
19 کیا مُوسٰی نے تُمہیں شَرِیعَت نہِیں دی؟تُو بھی تُم میں سے شَرِیعَت پر کوئی عمل نہِیں کرتا۔ تُم کِیُوں میرے قتل کی کوشِش میں ہو؟۔
20 لوگوں نے جواب دِیا تُجھ میں تو بدرُرح ہے۔ کَون تیرے قتل کی کوشِش میں ہے؟۔
21 یِسُوع نے جواب میں اُن سے کہا مَیں نے ایک کام کِیا اور تُم سب تعّجُب کرتے ہو۔
22 اِس سبب سے مُوسٰی نے تُمہیں ختنہ کا حُکم دِیا ہے(حالانکہ وہ مُوسٰی کی طرف سے نہِیں بلکہ باپ دادا سے چلا آیا ہے)اور تُم سَبت کے دِن آدمِی کا ختنہ کرتے ہو۔
23 جب سبب کو آدمِی کا ختنہ کِیا جاتا تاکہ مُوسٰی کی شَرِیعَت کا حُکم نہ ٹُوٹے تو کیا مُجھ سے اِس لِئے ناراض ہو کہ مَیں نے سبب کے دِن ایک آدمِی کو بالکُل تندرسُت کر دِیا؟۔
24 ظِاہر کے مُوافِق فیَصلہ نہ کرو بلکہ اِنصاف سے فیَصلہ کرو۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

4 یسوع مسیح کی زندگی

یہ مختصر مطالعہ ہمیں یسوع مسیح کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ یہ منصوبہ یسوع کی محبت، خدمت، قربانی، اور انسانیت کو نجات بخشنے کی بے پناہ خواہش کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس مطالعے میں، ہم یسوع کے زمین پر گزارے ہوئے وقت اور اس کے الفاظ و اعمال سے سیکھیں گے کہ وہ کس طرح سے محبت، رحم، اور خلوص کا نمونہ تھے۔ آئیں، مل کر اس عظیم سفر میں حصہ لیں اور اپنی زندگی میں یسوع کی مثالوں کو اپنانے کا عزم کریں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day