YouVersion Logo
تلاش

آرام کے سات دننمونہ

آرام کے سات دن

6 دن 7 میں سے

یسوع کی فروتنی آپ کو سرفراز کرتی ہے۔

یسوع اپنے کلام میں کہتا ہے۔

اَے محنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ میں تُم کو آرام دُوں گا۔
: متی 11: 28 -29میرا جُوا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھو۔ کِیُونکہ مَیں حلِیم ہُوں اور دِل کا فروتن۔ تو تُمہاری جانیں آرام پائیں گی۔

ایڈولف ڈی ہوڈیٹونے اسے بہت اچھا کہا: "حقیقی حلیمی کبھی نامعلوم نہیں رہتی۔ یہ گھاس کے اندر چھپے ہوئے بہار کے پھول کی طرح ہے جو اپنی خوشبو دور دور تک جاری کرتا ہے۔"حلیمی روح کی اصل خوبصورتی ہے۔ غصے اور غرور کے برعکس حلیمی اور فروتنی دونوں عظیم دروازے ہیں۔ جو آرام کی تلاش کو ممکن بناتے ہیں... ، جو روح کی تھکا و ٹ کو دور کر تے ہیں۔حلیمی اور فرو تنی کا بہترین استاد وہی ہے جو ان صفات کو جنم دیتا ہے۔ یہاں یہ ہے کہ خدا یسوع کے بارے میں کیا کہتا ہے۔"دیکھو میرا خادم جسکو میں سنبھالتاہوں ۔ میرا برگزیدہ جس سے میرا دل خوش ہے میں نے اپنی روح اس پر ڈالی۔ وہ قوموں میں عدالت جاری کرے گا۔
وہ نہ چلائیگا اورنہ شورکریگا اورنہ بازاروں میں اسکی آواز سنائی دیگی۔
" وہ مسلے ہوئے سرکنڈے کو نہ توڑیگا اورٹمٹماتی بتی کو نہ بجھائیگا۔ وہ راستی سے عدالت کریگا۔

یسعیاہ 42: 1-3

یسوع چیختا نہیں بلکہ پکارتا...وہ زبردستی اپنے آپ کو سنانا نہیں چاہتا۔ کیو نکہ وہ حلیم ہے۔

یسوع آپ کو نہیں توڑتا۔ اس کے برعکس، وہ آپ کو بحال کرتا ہے۔ وہ آپ کی روح کو بحال کرتا ہے۔ آپ کا ایمان، جذبہ، یا حالت کتنی ہی کمزور یا کم کیوں نہ ہو (جسے "نیم جلتی ہوئی بتی" سے تشبیہ دی گئی ہے)، خدا آپ کو نہیں چھوڑے گا۔ اگر آپ کے پاس صرف دھڑکتا ہوا دل ہی باقی ہے، تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے لئے ابھی بھی امید ہے۔ خدا کے پاس یہ طاقت ہے کہ وہ آپ کی زندگی کو بدل دے اور اسے خوبصورت بنا دے، چاہے آپ کے حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں۔آج، حلیمی کے ساتھ، وہ آپ کو اوپر اٹھاتا ہے اور آپ کو بحال کرتا ہے۔یسو ع مسیح کا مصلوب ہو نا تمہاری سلامتی کے لیے تھا۔ اس قربانی کے نتیجے میں،آپ کو مزید خوفزدہ رہنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ آپ کی سلامتی کی قیمت پہلے ہی ادا کر دی گئی ہے۔ آپ کی سلامتی کا عذاب اس پر تھا… آپ کو مزید ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپکی موجودگی کے لئے شکریہ!

دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

آرام کے سات دن

مسیح میں آرام پانا ایک گہرا روحانی تجربہ ہے جو جسمانی آرام سے آگے بڑھ کر گہرے جذباتی، ذہنی، اور روحانی امن پیش کرتا ہے۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day/